آج کا دن 51

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن کیسا

حمل
آپ اﷲ پاک پر بھروسہ تو رکھیں، جب تک آپ کے اندر توکل پیدا نہیں ہو گا، کسی کام میں کامیابی بھی نہیں ملے گی۔ فکر مند ہونے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے۔ میرے اﷲ نے چاہا تو ہر مشکل سے نکل آئیں گے ،خاص طور پر گھریلو ماحول میں بہتری آئے گی اور روز گار کا خانہ بڑے شاندار انداز سے کھل جائے گا۔ جو لوگ سفر کرنا چاہتے ہیں، وہ اب نئی جگہ سفر کر سکتے ہیں۔
ثور
گھر کے اندر کے معاملات کو باہر مت لائیں اور کوشش کریں کہ درگزر سے کام لیا جائے، آپ کے لئے ان دنوں یہ بہتر ہے، اگر آپ نے غصہ دکھایا اور اپنی مرضی کے مطابق معاملات چلانے کی کوشش کی تو پھر صورت حال آپ کے خلاف ہو سکتی ہے۔ اس وقت شرارتی لوگ آپ کی جڑیں کاٹنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آپ نے صرف اپنے اﷲ سے مدد مانگنی ہے۔ حسبنا اﷲ و نعیم الوکیل کا ورد شروع کریں۔
جوزہ
جس طرف سے بھی مسلسل پریشانی آ رہی تھی، ان شاء اﷲ اب وہ ختم ہونے کو ہے۔ ان دنوں آپ کو تمام معاملات سے نکل کر صرف اپنے روزگار پر توجہ دینا ہو گی، اس میں خاطر خواہ بہتری کے امکانات روشن ہیں ،اولاد کے حوالے سے اگر کوئی قدم اٹھانا چاہتے ہیں تو اس میں جلد بازی نہ کریں،ہر طرح سے جائزہ لے کر پھر کوئی قدم اٹھائیں۔ ابھی مخالفین بھی سرگرم عمل ہیں۔
سرطان
کوئی بھی ایسا فیصلہ مت کریں جس کے لئے بعد میں پچھتاوا ہو اور کسی بھی معاملے کو بہتر کرنے کے لئے اگر تھوڑا سا جھک جائیں گے تو کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ میرے نبیؐ نے فرمایا کہ جھک جاؤ، اگر ایسا کرنے سے عزت کم ہو تو روز قیامت مجھ سے لے لینا۔ پھر اگر تھوری سی عاجزی دکھانے سے معاملات بن سکتے ہیں تو عاجزی اختیار کریں۔ باقی تمام معاملات اﷲ پر چھوڑ دیں ،وہ بہتر کار ساز ہے۔
اسد
آپ نے اس بار جلد بازی سے کام نہیں لینا، جو سلسلہ اگلے چند دنوں میں سامنے آ رہا ہے، اس میں شاید بہت کچھ ہے، مگر تمام حالات کا اچھی طرح جائزہ لے کر اس طرف قدم اٹھانا ہے اور دنیاوی معاملات میں آکر شرعی معاملات کو مت بھولیں۔ ان دنوں آپ کا امتحان ہے اگر آپ اﷲ پاک کے خوف سے سنبھل کر چلے تو پھر آنے والے دنوں میں موج ہی موج ہے۔
سنبلہ
جس چیز کے پیچھے بھاگ رہے ہیں، وہ ابھی آپ کی پہنچ سے بہت دور ہے۔ اس کا خیال ابھی دل سے نکال دیں اور جو مل رہا ہے اس کا شکر ادا کر کے اس میں محنت کریں، بہت کچھ ہاتھ میں آ سکتا ہے۔ اس وقت وراثتی امور کا معاملہ بھی سامنے آ سکتا ہے، اس سلسلے میں شاید اپنوں سے اختلافات کا اندیشہ بھی ہے۔آپ نے بڑی حکمت عملی سے کام لینا ہے۔
میزان
نظر بد کا امکان ہے اسی وجہ سے آپ کو مشکلات کا سامنا ہو سکتا ہے، آپ ’’نعیم القادر اﷲ‘‘ لکھ کر اپنے پاس رکھ لیں۔ میرے اﷲ نے چاہا تو ہر پریشانی و مشکل سے دور رہیں گے اور حسب توفیق صدقہ بھی ضرور دیں۔ جو لوگ اپنے گھریلو معاملات کو لے کر پریشان ہیں، وہ خاموشی اختیار کر لیں اور سارے معاملات سپرد اﷲ کر دیں، کچھ نقصان نہیں ہوگا۔
عقرب
آپ کسی انجانی سی پکڑ کا شکار ہیں، اسی وجہ سے کاموں میں رکاوٹ آ رہی ہے اور ذہنی طور پر سخت بوجھل پن اور ٹینشن کا مسئلہ بھی بن گیا ہے۔ آپ راشن کی صورت میں صدقہ دیں اور یا حی یا قیوم کا ورد کثرت سے کریں، جو لوگ بیمار ہیں، وہ علاج سے زیادہ پرہیز پر توجہ دیں اور گھریلو ماحول و خاندانی جھگڑوں کو جس قدر پیار سے حل کر سکتے ہیں، ضرور کریں۔
قوس
آپ نے پچھلا وقت بڑا اچھا گزارہ ہے۔ روحانی طور پر بھی معاملات کافی بہتر ہو گئے تھے، مگر لگتا ہے کہ اب پھر پٹڑی سے اتر گلے ہیں اور پرانی ڈگر پر چل پڑے ہیں۔ اگردل کے معاملات پر قابو نہ پایا گیا تو حالات برے انداز سے آپ کے خلاف ہوں گے، یہ وارننگ ہے۔ اس وقت روزگار کا خانہ بڑے شاندار انداز سے کھلا ہوا ہے، صرف اس پر توجہ دیں، بڑا فائدہ ہوگا۔
جدی
صحت کا خانہ اب کافی بہتر ہو گیا ہے، امید ہے جو لوگ بھی بیمار چلے آ رہے تھے، وہ تیزی سے صحت یاب ہوں گے ۔آج سے مشتری کی زائچے میں آمد بحکم اﷲ آپ کو مالی طور پر تیزی سے بہتری کی جانب لے کر جائے گی اور آپ قرض کی ادائیگی کے حوالے سے بھی بہتری حاصل کر لیں گے۔ کاروباری حضرات اب مزید سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ اب اس میں بڑی برکت مل سکتی ہے۔
دلو
دل کے معاملات پھر ایک بار دوبارہ خرابی ظاہر کر رہے ہیں، اگر اس بار ایسا ہوا تو آپ کو اپنی عزت کے حوالے سے بڑا نقصان ہوگا ۔ خانگی امور میں بھی آپ کو بڑے محتاط انداز سے چلنا ہے، دوسرے بلا وجہ آپ کے خلاف ہو رہے ہیں ،حسد کرنے والوں سے خاص طور پر بچ کر چلیں۔ اس وقت اگر ہو سکے تو روزانہ سات یوم دو غریبوں کو کھانا ضرورکھلا دیں۔
حوت
صحت کا صدقہ دیں، اپنی نظر روزانہ کی بنیاد پر اتاریں اور زبان کو بھی قابو میں رکھیں۔ جن افراد نے نیا کام شروع کرنا ہے وہ انتظار کریں، وقت مناسب نہیں، مالی نقصان ہو سکتا ہے۔ تبادلے کی کوشش میں لگے ہوئے اب خوشخبری سن سکیں گے اور خواہشمند افراد کے رشتے وغیرہ کی بات بھی طے ہو سکے گی۔ یہ ہفتہ ملی جلی کیفیت کا حامل ہے، آپ فکر مند نہ ہوں اﷲ بہتر کرے گا۔

آج کا دن کیسا

آج کا دن کیسا

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں