ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 81 افراد جاں بحق 43

کورونا میں کمی ، 552 نئے مریض ، 15اموات رپورٹ

Spread the love

کورونا میں کمی

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) کورونا وائرس سے ملک بھر میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں میں مزید 15 افراد جاں بحق جبکہ 552نئے مریض رپورٹ ہوئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 359 اور تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 67 ہزار 945 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 44 لاکھ 4 ہزار 536 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 39 ہزار 179 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 15 ہزار 505 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ ایک ہزار 648 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے سربراہ اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ الحمد ﷲ ملک میں ویکسی نیشن کی تعداد 10کروڑ سے تجاوزکرگئی، ویکسین 6کروڑ 80لاکھ لوگوں نے لگوائی جبکہ 3کروڑ 80لاکھ سے زائد آبادی کی مکمل ویکسی نیشن ہو چکی ہے، 3

کروڑ افرادایک ڈوز لگواچکے ہیں ، انتہائی ضروری ہے ایک ڈوز لگوا نے والے دوسری ڈوزبھی لگوائیں،دوسری جانب معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے ٹوئٹر پراپنے پیغام میں کہا پاکستان میں کوویڈکی 10کروڑ ویکسین لگادی گئیں،

10کروڑویکسین لگانے میں جس نے بھی کرداراداکیااس کاشکرگزارہوں، ہمیں اور بھی لوگوں کو ویکسین لگانے کی ضرور ت ہے ، ویکسین لگانے سے متعلق 2021کے ہدف کو پورا کرنا ہوگا۔

کورونا میں کمی

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں