آج کا دن 42

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن کیسا

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آج زائچہ پھر وقتی رکاوٹ کو ظاہر کررہا ہے۔ آپ کا مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ کی بے صبری نقصان دے سکتی ہے۔ اگر 24گھنٹے صبر کر لیں گے تو صورت حال بدل جائے گی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

آپ خود کو کسی جکڑن کا شکار محسوس کر رہے ہیں اور بات کسی حد تک تو ٹھیک بھی ہے۔ آج آپ اپنا صدقہ ضرور دیں اور اپنے رزق کے معاملات چیک کریں کہ سب ٹھیک ہے نا۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

ایک اہم ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔ نوکری پیشہ افراد کے لئے ترقی اور تبادلے کا امکان بھی ہے جو لوگ کسی بھی انکوائری وغیرہ میں پھنسے ہوئے ہیں۔ وہ بھی اس سے آزاد ہوں گے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

آج کا دن ابھی بندش جیسی صورت حال کو ظاہر کر رہا ہے۔ ابھی اپنی نظر اتارنے اور سورة حشر کی آخری تین آیات کو مسلسل سات یوم پڑھنے کی اشد ضرورت ہے۔ لاپرواہی نہیں کرنی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

صورت حال بڑی اچھی ہے۔ آپ کو جو بھی مشکل پیش آ رہی تھی۔ اس سے نکلنے کا موقع مل جائے گا اور دوستوں سے بھی فائدہ حاصل ہوگا۔ بس صحت کا صدقہ بھی دینے کی ضرورت ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

دوہری شخصیت کا حامل شخص ان دنوں آپ کے قریب ہے۔ بے حد محتاط رہنے کی اشد ضرورت ہے اور کوشش کریں کہ چند دنوں تک مکمل طور پر اپنی زبان بند رکھیں بہتر رہے گا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

اچھا دن تو ہے، مگر ابھی وہ مطلوبہ نتائج نہیں ملیں گے جو آپ تلاش کر رہے ہیں۔ اس وقت ستاروں کی پوزیشن اپنا رخ بدل رہی ہے۔ آپ کو اس صورت حال میں خاص کامیابی نہیں ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

جو لوگ آج جگہ کی تبدیلی پر غور کر رہے ہیں۔ وہ ابھی انتظار کریں، ان شاءاللہ موجودہ جگہ پر ہی فائدہ ملنے کے امکانات روشن ہیں۔ آج کا دن مالی لحاط سے روزگار کے معاملے میں اچھا ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

کاروباری حضرات کے لئے عرصہ دراز کے بعد اچھا دن آیاہے۔ آج سے کم سے کم نقصان ہونے کے امکانات تو کم ہو گئے ہیں اور جو سلسلہ عرصہ دراز سے ٹوٹا ہوا ہے۔ اس کے جڑنے کے چانس بھی موجود ہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

ایک باہر کا شخص ذاتی زندگی میں مداخلت کر رہا ہے۔ آپ کو چاہیے کہ خود کو اس سے دور رکھیں، ورنہ کسی بڑے نقصان کا اندیشہ ہے۔ آج کا دن یاری دوستی بھی گھر سے باہر رکھنے کا مشورہ ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

کچھ اضافی ذمہ داری ملنے کا امکان ہے۔ مگر آپ اپنے جذباتی پن اور دلی معاملات سے باہر تو آئیں۔ پھر ہی کوئی فائدہ حاصل ہوگا۔ ان دنوں تو زیادہ وقت اپنے موبائل کے ساتھ ہی گزرتا نظر آتا ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

روزگار کا خانہ روزبروز اچھا تو ہو رہا ہے اور محنت بھی مانگ رہا ہے۔ آپ کی توجہ درکار ہے۔ جو لوگ کسی بھی الجھن کا شکار ہیں وہ صرف 100مرتبہ (اللہ) کا ورد روزانہ شروع کر دیں۔

آج کا دن کیسا

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں