52

کالعدم تحریک لبیک کا دھرنا جاری، آج اسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان

Spread the love


کالعدم تحریک لبیک دھرنا

لاہور(صرف اردو آن لائن نیوز) کالعدم تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے رہنماؤں کارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف دھرنے دینے کا سلسلہ جاری ہے ، دھرنے کے باعث سڑکیں بند ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا،محکمہ داخلہ کی جانب سے دھرنے کے مقام او رملحقہ علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی، دوسری طرف کالعدم تحریک لبیک نے آج بروز (جمعہ ) کواسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق کالعدم تحریک لبیک پاکستان کے رہنماؤں اورکارکنان کی گرفتاریوں کے خلاف مختلف مقامات پردھرنے جاری ہیں۔ کالعدم تنظیم کی جانب سے لاہور میں بھی دھرنا جاری ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہونے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا رہا ۔پنجاب حکومت کی جانب سے کسی بھی نا خوشگوار صورتحال کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کردیا گیا ہے،

شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر سکیورٹی الرٹ کردی گئی ہے اور پنجاب پولیس کی بھاری نفری دھرنے کے چاروں اطراف موجود ہے۔کالی کوٹھی اقبال ٹاؤن، سکیم موڑ، سوڈی وال، نیازی اڈا اور سمن آباد موڑ سے راستوں کو خاردار تاروں اور کنٹینرز کی مدد سے سیل کر دیا گیا ہے۔

کالعدم تنظیم کے دھرنے کے باعث سڑکیں بند ہونے سے ٹریفک کانظام درہم برہم ہوکر رہ گیا ،ٹریفک جام ہونے سے سڑکوں گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگی رہیں جس سے شہریوں کو شدید مشکلا ت کاسامناکرنا پڑا ۔محکمہ داخلہ کی جانب سے دھرنے کی جگہ اور اطراف کے علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رکھی گئی ہے جس کی وجہ سے قریبی آبادیوں کے رہائشیوں کو بھی شدید مشکلات درپیش رہیں۔

علاوہ ازیں کالعدم تحریک لبیک نے آج بروز (جمعہ ) کواسلام آباد کی طرف مارچ کا اعلان کردیاہے ۔ دوسری طرف وزارتِ داخلہ نے صوبائی دارالحکومت لاہور کے بعض علاقوں میں ایک کالعدم جماعت کے احتجاج کے باعث انٹرنیٹ بند کرنیکی ہدایت کردی۔

خط میں وزارتِ داخلہ نے پی ٹی اے کو لاہور کے علاقے سمن آباد، شیرا کوٹ، نواں کوٹ، گلشن راوی میں انٹرنیٹ سروس بند کرنیکی ہدایت کی ہے۔وزارتِ داخلہ نے لاہور کیعلاقوں سبزہ زار اور اقبال ٹاؤن میں بھی فوری انٹرنیٹ بند کرنے کی ہدایت کی ہے

کالعدم تحریک لبیک دھرنا


ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں