الیکٹرانک ووٹنگ مسترد 36

پی ڈی ایم آج مہنگائی کیخلاف لاہور، کراچی، سرگودھا،سوات میں احتجاج کریگی

Spread the love

مہنگائی کیخلاف احتجاج

اسلام آ باد (صرف اردو آن لائن نیوز) پی ڈی ایم آج نماز جمعہ کے بعد لاہور ، سرگودھا ، پشاور ،سوات، شانگلہ ، کراچی سمیت متعدد شہروں میں مہنگائی کیخلاف احتجاجی مظاہرے کرے گی ، پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں کے قائدین اور کارکنان احتجاجی مظاہروں میں شرکت کریں گے،

لاہور میں جین مندر چوک سے سہہ پہر3 بجے احتجاجی جلوس کا آغاز ہو گا ، دوسری طرف،سرگودہا، خوشاب، میانوالی، بھکر، جھنگ، جوہر آباد سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع اور ڈویژن میں احتجاجی مظاہروں کا شیڈول جاری کردیا گیا،میانوالی میں 24 اکتوبر بروز اتوار 3 بجے سہ پہر ریلوے اسٹیشن چوک سے کمیٹی چوک تک احتجاج ہوگا،بھکر میں 24 اکتوبر کو صبح دن 10 بجے احتجاجی ریلی نکالی جائے گی،پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی سیکرٹریٹ جھنگ چوک بھکر سے احتجاجی ریلی شروع ہو کر کنگ گیٹ تک جائے گی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز نے آج ہونے والے احتجاج کو کامیاب بنانے کے لئے لاہور سے اراکین قومی و پنجاب اسمبلی ٹکٹ ہولڈرز سمیت پارٹی کے مختلف وینگ کو اہم ہدایات جاری کردی ہیں۔ (ن) لیگی ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز نے پنجاب اسمبلی کے تمام (ن) لیگی اراکین کو اپنی ہدایات میں کہا ہے کہ وہ ہر رکن پنجاب اسمبلی اپنے ہمراہ دو دو سو لیگی کارکنان کو لے کر جین مندر پہنچیں حمزہ شہباز نے خواتین اراکین قومی اور صوبائی اسمبلی کو بیس بیس خواتین کارکنان اپنے ہمراہ لانے کی درخواست کی ہے۔

اسی طرح پاکستان مسلم لیگ کے تاجر ونگ سمیت دیگر ونگز کے ذمہ داران کو بھی ہدایات جاری کی ہیں کہ وہ زیادہ سے زیادہ کارکنان کو اپنے ساتھ لے کر جین مندر پہنچیں۔مسلم لیگن کے رہنماء نواز شریف اور مریم نواز کے ترجمان محمد زبیر نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) میں شامل جماعتیں مہنگائی کے خلاف نکلی ہیں، حکومت کو ڈرا دھمکا کر رکھیں گیاپنے بیان میں محمد زبیر نے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کا اعلان ہوگیا تو عمران خان کی ٹانگیں کانپنے لگیں گی،

ملک کے مستقبل کے لیے نواز شریف کا واپس آنا ضروری ہوا تو وہ آئیں گیدوسری طرف پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے ترجمان حافظ حمد اللّٰہ نے کہا ہے کہ حکومت مخالف مظاہروں کا دورانیہ دو ہفتوں کا ہے جو وقت کے ساتھ بڑھایا جاسکتا ہے،

پی ڈی ایم کی قیادت اور ممبران پارلیمنٹ مظاہروں میں زیادہ سے زیادہ شرکت کریں گے۔پی ڈی ایم کی اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے بعد جاری اعلامیہ میں کہاگیاکہ صوبائی سطح پر کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی، پنجاب، بلوچستان، کے پی کے، سندھ اور اسلام آباد کی سطح پر کمیٹیاں ہوں گی۔حافظ حمداللّٰہ نے کہا کہ صوبائی کمیٹیاں اضلاع کے ساتھ مشاورت کرکے مظاہروں کے مقامات کا تعین کریں گی۔

مہنگائی کیخلاف احتجاج

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں