فیکٹری بوائلر پھٹ گیا 41

فیکٹری کا بوائلردھماکے سے پھٹ گیا،2افراد جاں بحق

Spread the love

فیکٹری بوائلر پھٹ گیا

لاہور(صرف اردو آن لائن نیوز) اقبال ٹاؤن کے علاقہ ملتان روڈ اعوان ٹاؤن میں مشروب ساز فیکٹری میں بوائلر پھٹنے سے زوردار دھماکہ ہوا ،جس کے نتیجے میں ایک راہگیر موقع پر دوسرا ہسپتال میں جاں بحق ہوگیا۔دھماکہ اس قدر زور دار تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائی کرکے آگ پر قابو پایا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز صبح سویرے اقبال ٹاؤن کے علاقے ملتان روڈ پر واقع مشروب ساز فیکٹری میں زور دار دھماکہ ہوا جس کی آواز دور تک سنی گئی ،

دھماکے کے نتیجے میں ہر طرف دھوئیں کے بادل پھیل گئے اور لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے ،اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امداد ی کارروائی کی اور کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ،

رسیکیوذرائع کے مطابق آگ لگنے کی وجہ سے ایک شخص 33سالہ اسماعیل موقع پر جاں بحق جبکہ 55سالہ یٰسین جھلس کر شدید زخمی ہو گیا جو بعد ازاں ہسپتال میں دم توڑ گیا ،اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے آگ لگنے کی وجوہات کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

فیکٹری بوائلر پھٹ گیا


ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں