ramzad 29

مہنگائی کم کرنے کیلیے ضلعی سطح پر کمیٹیاں بنانے کا فیصلہ

Spread the love

مہنگائی کم کرنے کیلیے

اسلام آباد(صرف اردو آن لائن نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کم آمدنی والوں کے لئے پٹرول پر سبسڈی دینے پر پلان بنانے کی ہدایت کر دی۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران مہنگائی سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اجلاس کے دوران صوبائی وزرائے اعلیٰ، گورنرز اور وفاقی وزراء نے بھی شرکت کی۔ پی ٹی آئی کی مرکزی و صوبائی قیادت بھی شریک ہوئی۔ ملکی سیاسی اور پارلیمانی امور پر مشاورت کی گئی جبکہ اپوزیشن کی حکومت مخالف تحریک سے نمٹنے کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کم آمدن والے افراد کو پیٹرول پر سبسڈی دینے پر غور کیا گیا۔

موٹر سائیکل، رکشہ اور عوامی سواری کو سبسڈائزپٹرول دینے کا پلان اگلے اجلاس پیش کیا جائیگا، مہنگائی کم کرنے کے لیے ضلعی سطح پر کمیٹیاں بنانے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز کے زریعے کم آمدن والے افراد کو ٹارگیٹڈ سبسڈی دینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

پارٹی اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام وفاق اور صوبائی حکومتوں کی مشترکہ مالی معاونت سے شروع کیا جائے گا۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ غریب طبقے کے لیے ٹارگٹڈ سبسڈی کا بڑا پروگرام جلد شروع کیا جائے، مہنگائی کے اثرات کا احساس ہے۔ حکومت صحت کارڈ، کسان کارڈ اور احساس پروگرام کے دائرہ کار کو بڑھا رہی ہے۔

اجلاس میں سندھ میں آٹے کی بڑھتی ہوئی قیمت پر تشویش کا اظہار کیا گیا، ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے وزیراعظم عمران کو احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام پر بریفنگ دی ۔ شوکت ترین ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔وزیراعظم کو ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پسماندہ طبقے کو مہنگائی سے بچانے کیلیئے احساس ٹارگٹڈ سبسڈی پروگرام رواں سال جلد جاری ہوگا۔ پروگرام کیلیئے احساس اور نیشنل بینک کے اشتراک سے موبائل پوائنٹ آف سیل نظام تیار ہے۔

احساس کے اہل گھرانوں کو اس پروگرام کے ذریعے مخصوص اشیاء پر کریانہ سٹور سے خریداری پر رعایت ملے گی۔تحریک انصاف کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا کہ آٹے، چینی کی قیمتوں میں مسلسل کمی ہو رہی ہے، کرشنگ سیزن شروع ہونے سے چینی کی قیمت مزید کم ہوجائے گی انہوں نے کہا کہ اجلاس میں پنجاب کے اندر مقامی حکومتوں کے انتخابات کے حوالے سے سب سے اہم موضوع پر گفتگو ہوئی،

وزیراعظم نے پارٹی لیڈرشپ کوعوامی رابطہ مہم شروع کرنے کی ہدایت کی، وزیراعظم نے کہا مقامی حکومتوں کے انتخابات کی تیاری کے لیے شہروں اوراضلاع میں شیڈول جاری کیے جائیں۔وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ کور کمیٹی اجلاس سے پہلے وزیراعظم عمران خان نے احساس پروگرام کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی، وزیراعظم نے متوسط طبقے کو ریلیف کی فراہمی کے لیے فوری اقدامات کی ہدایت کی۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، حکومت اس وقت مہنگائی کے اہم مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے، آنے والے دنوں میں وزیراعظم بڑے پروگرامزکا خود اعلان کریں گے۔۔ اس سال گنے کی تاریخی پیداوار ہونے کی توقع ہے،

کاٹن کی پیداوار گزشتہ سال کی نسبت 60 فیصد زیادہ ہے،، دالوں، سبزیوں، چینی اور آٹے کی قیمتوں میں کمی کا رجحان ہے۔وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت گندم کی ریلیز کو بڑھائے تاکہ سندھ میں آٹے کی قیمت میں کمی ہو، پنجاب، خیبرپختونخوا کی نسبت سندھ میں 20 کلو آٹا 400 روپے مہنگا ہے، سندھ حکومت کی جانب سے گندم کی ریلیزمیں مسلسل تاخیر کی جا رہی ہیجس کی وجہ سے سندھ میں آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 400 روپے کا فرق ہے۔

مہنگائی کم کرنے کیلیے

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں