الیکٹرانک ووٹنگ مسترد 42

پی ڈی ایم نے مہنگائی کے خلاف احتجاجی مظاہرے شروع کرنے کا اعلان کردیا

Spread the love

مہنگائی کے خلاف مظاہرے

اسلام آباد(صرف اردو آن لائن نیوز) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم)

نے مہنگائی کے خلاگ ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امیر جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ اور پی ڈی ایم کے صدر مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مہنگائی کے پہاڑکے نیچے قوم کراہ رہی ہے، پی ڈی ایم شانہ بشانہ عوام کے ساتھ کھڑی ہو گی۔

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 20 اکتوبرسے پورے ملک میں مظاہرے شروع کر دیئے جائیں گے، اجلاس نے فیصلوں کی توثیق کی ہے، بیس اکتوبرسے ریلیاں، مظاہرے شروع ہوجائیں گے۔ تمام صوبائی قیادت آپس میں اپنے اجلاس کریں گی۔انہوں نے کہا کہ الیکٹرانک ووٹنگ مشین آرٹی ایس کا دوسرا نام ہے، انتخابی اصلاحات کی مجوزہ ترمیم کومکمل مسترد کرتے ہیں۔ ہمارا مطالبہ عام الیکشن کا ہے، بلدیاتی انتخابات کا کوئی جوازنہیں ہے۔

جوحکومت خود دھاندلی کے نیتجے میں آئی اسے ترمیم کا حق نہیں۔مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ آج کے اجلاس میں نئے ترمیمی آرڈیننس کومسترد کر دیا گیا ہے، نیب نے ہمیشہ مخالفین کے خلاف سیاسی انتقام کے طورپراستعمال ہوا، نیب سے انصاف کی کوئی توقع نہیں۔ انہوں نے کہا کہپی ڈی ایم کے اجلاس میں نیب ترمیمی آرڈیننس کو مکمل طور پر مسترد کردیا گیا ہے اور نیب کا ادارہ ہی آمریت کی باقیات میں سے ہے اور یہ ہمیشہ مخالفیئن اور حزب اختلاف کے خلاف سیاسی انتقام کے طور پر استعمال ہوا ہے اور اس ادارے سے احتساب کی کوئی توقع نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں افغانستان یا ایران سے منسلک سرحدیں بند کردی گئی ہیں جس سے سرحد پر رہنے والے عوام بری طرح متاثر ہو رہے ہیں، سرحدوں کو تجارت اور کاروبار کے لیے کھول دیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ، جب تک اس ملک میں شفاف عام انتخابات نہیں ہوتے اور جائز حکومتیں قائم نہیں ہوتیں، تو اس حکومت کی نگرانی میں بلدیاتی انتخابات کا کوئی جواز نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ 20 اکتوبر سے پاکستان ریلیوں اور مظاہروں کا آغاز ہو جائے گا اور کسی

قیمت پر بھی مہنگائی کے اس پہاڑ سے کراہنے والی قوم کے لیے اب یہ برداشت کرنا ناممکن ہو گیا ہے اور اس تحریک کی پی ڈی ایم مکمل قیادت کرے گی اور عوام کے شانہ بشانہ رہے گی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں ابھی احتجاج کا شیڈول بنانا ہے، ریلیوں کا آغاز ہو جائے گا، مظاہرے ہوں گے، پہیہ جام ہڑتالیں ہوں گی اور لانگ مارچ تک معاملات جائیں گے،

جیسے جیسے مرحلہ وار صورتحال آگے بڑھتی جائے گی ، اس کے لحاظ سے ہماری اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کے ساتھ ساتھ سربراہی اجلاس ہوتے رہیں گے انہوں نے کہا کہ ہو سکتا ہے کہ حالات اس قدر سرگرم ہو جائیں کہ ہم جو مقصد حاصل کرنا چاہتے ہیں وہ کارروان کے بغیر حاصل ہو جائے۔آئی ایس آئی سربراہ کے تقرر کے حوالے سے جاری کشمکش کے بارے میں سوال پر جمعیت علمائے اسلام(ف) کے سربراہ نے کہا کہ پی ڈی ایم سرکاری معاملات میں مداخلت نہیں کررہی اور صرف اور صرف ملک میں جمہوری اور آئینی نظام چاہتی ہے،

ہماری توجہ اپنے مقصد پر مرکوز ہے اور ہم کسی دوسرے کے معاملات پر اپنی توانائیاں صرف نہیں کرنا چاہتے۔انہوں نے کہا کہ اس وقت تو حکومت کے پاس ایسا کوئی تعویز نہیں کہ وہ قیمت کم کر سکیں اور عمران خان کے اپنے فارمولے کے مطابق وہی سب سے بڑے چور نظر آ رہے ہیں۔

مہنگائی کے خلاف مظاہرے


ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں