40

لاہور بورڈ انٹرمیڈیٹ پارٹ ٹو امتحانات کے نتائج جاری

Spread the love

لاہور بورڈ انٹرمیڈیٹ امتحانات

لاہور (صرف اردو آن لائن نیوز) انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان (پارٹ ٹو) 2021ء کے نتائج کا اعلان کر دیا

گیا ۔چیئر مین لاہور بورڈ ڈاکٹر مرزا حبیب علی نے انٹر میڈیٹ امتحا نا ت کے نتا ئج کا اعلا ن کیا ۔

انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان (پارٹ ٹو) 2021ء میں 31353بچوں نے اے پلس نمبر لئے۔23737 طلبہ نے

اے گریڈ نمبرلئے ،29601طلبہ نے بی گریڈنمبر لئے ، 35067طلبہ نے سی گریڈ میں نمبر

لئے،39219 طلبہ نے ڈی گریڈ میں نمبر لئے ،24347 طلبہ نے ای گریڈ میں نمبر لئے ہیں ۔انٹرمیڈیٹ

سالانہ امتحان (پارٹ ٹو) 2021 کامیابی کا تناسب اٹھانوے اعشاریہ ایک سات فیصد رہا ، ایک اعشاریہ

آٹھ تین فیصد وہ بچے فیل ہوئے ،جو امتحانات سے غیر حاضر رہے ،امتحان میں غیر حاضر بچے

27نومبر کو امتحانات میں شریک ہوسکتے ہیں۔تفصیلا ت کے مطا بق گزشتہ روز انٹر میڈیٹ کے نتا

ئج کا اعلا ن کیا گیا ۔پنجاب گروپ آف کالجز نے ہر سال کی طرح اس بار بھی شاندار کامیا بیو ں کا

تسلسل جاری رکھا اور تمام بورڈز میں پنجاب کالج کے طلبہ سرفہرست رہے ۔ چیئر مین لاہور بورڈ

ڈاکٹر مرزا حبیب علی نے پریس کانفرنس میں انٹر میڈیٹ امتحا نا ت کے نتا ئج کا اعلا ن کرتے ہوئے

کہا یہ امتحان لینا ہمارے لئے بہت بڑا چیلنج تھا۔ لاہور بورڈ میں ایک لاکھ نوے ہزار طلبا و طالبات کا

امتحان لیا گیا۔تین ہزار سے زائد سٹاف کی مدد سے ایگزام کنڈکٹ کروایا گیا۔ین سی او سی کی ہدایت

کے مطابق کورونا ایس اوپیز کا خیال رکھاگیا ۔پالیسی کے تحت الیکٹو مضامین کا امتحان لیا گیا ۔ پانچ

فیصد اضافی نمبرز کمپلسری مضامین میں ایڈ کیئے گئے۔ ہمیں کہا گیا تئتیس فیصد نمبر دیکر بچوں کو

پاس کیا جائے گاجو بچے اس امتحان میں حاضر نہیں ہو سکے ان کیلئے ستائیس نومبر کو سپیشل

امتحان ہو گا کوئی بچہ غیر حاضر تھا اور جو بچے تیتیس فیصد نمبر کو قبول نہیں کریں گے ان

کیلئے سپیشل امتحان ہو گا ۔


لاہور بورڈ انٹرمیڈیٹ امتحانات

ستاروں کا مکمل احوال جاننے کیلئے وزٹ کریں ….. ( جتن آن لائن کُنڈلی )
قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں