17

35 لاکھ درخواستیں زیر التوا ،سوئی ناردرن کا گیس کے مزید کنکشن دینے سے انکار

Spread the love

گیس کے مزید کنکشن

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) ملک بھر میں گیس میٹرز کی 35 لاکھ درخواستیں زیر التوا ہیں ایس این جی پی ایل نے مزید کنکشن دینے سے معذرت کرلی اتنی گیس نہیں ہے کہ سب کو کنکشن دئیے جائیں،

موبائل کمپنیوں کا ٹاور کنٹریکٹرز کو بھی حراساں کرنے کا انکشاف کمپنیاں موبائل سگنلز کو بہتر کرنے میں مسلسل ناکام ۔علی نواز اعوان موبائل کمپنیوں کو ہیلپ لائن کال کے چارجز لینے پر برس پڑے۔ کشور زہرہ کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکرٹریٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

چیئرمین اوگرا کی کمیٹی کو بریفننگ دی چیئرمین اوگرا کا کہنا تھا کہ قدرتی گیس کی قیمت کا تعین اوگرا سال میں دو دفعہ کرتی ہے مہنگائی کی وجہ سے عوام کی کمر تھوڑ رہی ہے گیس کی قیمتوں میں کمی نہیں آرہی روز بروز بڑھ رہی ہیں آج سے پانچ سال پہلے ہم گیس درآمد نہیں کرتے تھے درآمد شدہ گیس پہ انحصار بہت بڑھ گیا ہے

چیئرمین اوگرا نے کمیٹی کو بتایا کہ اوگرا ہر مہینے کے آغاز میں ایل این جی کی قیمت کا تعین کرتی ہے اوگرا پٹرولیم ایکٹ 1961 کے تحت قیمت طے کرتی ہے قانون بننے کے بعد پٹرولیم ایکٹ کا سہارا نہیں لینا پڑے گا ایس این جی پی ایل نے 154 فیصد قیمت بڑھانے کا کہا ہے ہم نے 14 فیصد بڑھانے کی سفارش کی ہے

ممبر کمیٹی محمد ہاشم کا کہنا تھا کہ قیمتوں میں اضافے کا حتمی فیصلہ اب حکومت کریگی چوری میں آپ کے اپنے لوگ ملوث ہیں قیمتیں کنٹرول کرنی چاہییں یہ عوام کا مسئلہ ہے اپنے لوگ ملوث ہونے کے بغیر چوری ممکن نہیں جو لوگ بل ادا نہیں کرتے ان کا بوجھ کس پہ پڑتا ہے غلام علی تالپور کا کمیٹی سے سوال چیئرمین اوگرا کا کہنا تھا کہ لوگ بل ادا نہیں کرتے ان کا بوجھ بل ادا کرنے والوں پہ پڑتا ہے سوئی گیس حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ کوئٹہ میں نان کسٹمر چوری کررہے ہیں ریکوری کا بڑا مسئلہ ہے کسٹمرز بل وقت پر ادا کررہے ہیں ان سے کوئی مسائل نہیں

ایس این جی پی ایل حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ گیس میٹرز کی 35 لاکھ درخواستیں زیر التوا ہیں اتنی گیس نہیں کہ تمام لوگوں کو مہیا کیا جاسکے رکن کمیٹی ارادت شریف نے کہا کہ سردیوں میں چھوٹے شہروں میں گیس آتی ہی نہیں ہے کچھ شہروں کو زیادہ کچھ کو کم دی جاتی ہے جس پر ایس این جی پی ایل حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ سردیوں میں گیس کی طلب کئی گنا پڑجاتی ہے قدرتی گیس، درآمد شدہ گیس کی قیمت کا میکنزم بنارہے ہیں چیئرمین اوگرا کا کہنا تھا کہ نئی ایل پی جی پالیسی لارہے ہیں پالیسی لانے کا مقصد لوگوں ایل پی جی کی طرف راغب کرنا ہے

سلنڈرز کے سیفٹی، معیار کے مسائل ہیں جس پر علی نواز اعوان کا کہنا تھا کہ ان تمام مسائل کو حل کرنا ہے دنیا آگے جارہی ہے ایل پی جی پالیسی کب تک لارہے ہیں جس پر چیئرمین اوگرا نے جواب دیا کہ پالیسی تقریبا حتمی مراحل میں کمیٹی اجلاس میں موبائل سگنلز اور ٹیکس کا معاملہ زیر غور آیا ممبر کمیٹی مرتضیٰ جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ جو ٹاورز لگاتے ہیں دو سال ٹھیک چلتے ہیں پھر مسائل آتے ہیں

لوگ ان کو خط لکھتے ہیں جواب نہیں آتاٹاورز کنٹریکٹ میں کمپنیاں بلیک میلنگ کرتی ہیں جن لوگوں نے جگہ دی ہے ان کیساتھ انصاف ہونا چاہیے رانا ارادت شریف کا کہنا تھا کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں سگنلز کے بڑے مسائل ہیں کن کمپنیز کو جرمانہ کیا اور کیا کاروائی کی رانا ارادت کا پی ٹی اے حکام سے سوال پر پی ٹی اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ جن لوگوں کے کمپلینٹ آتے ہیں ان کو حل کرتے ہیں چاروں کمپنیز کو جرمانہ بھی کیا اور شوکاز نوٹس بھی جاری کیا ہے

علی نواز اعوان کا کہنا تھا کہ بار بار کال ملانے کی وجہ سے لوگوں کے پیسے کٹ جاتے ہیں پوری دنیا میں ہیلپ لائن کال چارجز نہیں ہیں جس پر پی ٹی اے حکام نے جواب دیا کہ اگر ہیلپ لائن بالکل فری کردیں تو غلط استعمال ہوگا جس پر علی نواز اعوان کا کہنا تھا کہ کسی کو مسئلہ ہوگا تو کال کرے گا نہ کسٹمرز سروس سنٹرز ہونے چاہییں جو مسائل کو دیکھیں

رانا ارادت شریف کا کہنا تھا کہ کمپلینٹ ہیلپ لائن چارجز نہیں ہونے چاہییں مرتضیٰ جاوید عباسی کا کہنا تھا کہ سیاحتی مقامات پر سگنلز کا بہت ہی برا حال ہیان نالائقوں نے پورا پاکستان کمپنیز کو کمانے کیلئے دے دیا ہے جہاں ضرورت ہے وہاں کمپنیز کیوں کام نہیں کررہی ہیں ۔کمیٹی کاموبائل سگنلز، ٹیکسز، صارفین کو درپیش مشکلات پر الگ اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔

گیس کے مزید کنکشن


ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں