کورونا وائرس سے مزید 44

سخت حفاظتی اقدامات کے باعث کورونا کیسز میں کمی آگئی

Spread the love

کورونا کیسز میں کمی

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) کورونا وائرس سے 18 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 28 ہزار 152 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 59 ہزار 648 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 689 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 36 ہزار 442، سندھ میں 4 لاکھ 63 ہزار 167، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 76 ہزار 48، بلوچستان میں 33 ہزار 83، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 353، اسلام آباد میں ایک لاکھ 6 ہزار 201 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 354 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 99 لاکھ 53 ہزار 497 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 42 ہزار 476 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 89 ہزار 742 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 280 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 18 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 28 ہزار 152 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 792، سندھ میں 7 ہزار 502، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 650، اسلام آباد میں 933، بلوچستان میں 350، گلگت بلتستان میں 186 اور ا?زاد کشمیر میں 739 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

وزارت صحت نے حاملہ اوردودھ پلانے والی ماؤں کیلئے خصوصی کورونا ویکسینشن کاؤنٹر قائم کر دئیے۔ ترجمان وزارت صحت کے مطابق پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نوشین حامد نے اسلام آباد میں کوویڈ ویکسینشن کیلئے 3خصوصی کاؤنٹر کا افتتاح کیا۔ترجمان وزارت صحت کے مطابق نئے تین سینٹرز ایف 9پارک،ار ایچ ای ترلائی،فیڈرل جنرل ہسپتال میں قائم کئے گئے ہیں،

اس موقع پر ڈی ایچ او اسلام آباد ڈاکٹر ضیعم ضیاء اورسمرا نور انیشی ایٹو کی بانی ڈاکٹر صائمہ خورشید بھی موجود تھیں، ویکسینیشن نہ کروانے کی صورت میں حمل کے دوران شدید بیماری اورموت جیسے خطرات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے لہٰذا فوری ویکسین لگوائیں۔ ڈاکٹر نوشین حامد نے کہاکہ وزارت صحت اور ڈبلیو ایچ او اس بات کی تصدیق کرچکے ہیں کہ کورونا ویکسین سے اولاد پیدا کرنے کی صلاحیت پرکوئی منفی اثر نہیں ہوتا

کورونا کیسز میں کمی

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں