32

موسم سرما میں گیس کی 15گھنٹے لوڈشیڈنگ کا فیصلہ

Spread the love

سرما میں گیس لوڈشیڈنگ

لاہور (صرف اردو آن لائن نیوز) حکومت نے موسم سرما میں گیس کی پندرہ گھنٹے کی طویل لوڈشیڈنگ کا فیصلہ کر لیا، صارفین کو چوبیس گھنٹے کے دوران صرف نو گھنٹے گیس دستیاب ہو گی

نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی حکومت نے سردیوں میں طویل گیس لوڈشیڈنگ کا شیڈول تیار کر لیا ہے موسم سرما میں چوبیس میں سے پندرہ گھنٹے لاہوریوں کے چولہے ٹھنڈے رہیں گے،شیڈول کے مطابق ناشتہ ، دوپہر اور رات کے کھانے کے اوقات میں پریشر کیساتھ گیس دی جائیگی

جبکہ دیگر اوقات کار میں شہر بھر میں گیس پریشر ڈاؤن کر دیا جائیگا۔ گیس شہریوں کے دن میں تین بار تین تین گھنٹوں میں دستیاب ہوگی، کیونکہ قدرتی گیس کم ہونے کی وجہ سے گیس فراہمی کے لئے ایل این جی کا سہارا لیا جاتا ہے

اور مہنگی داموں درآمد ہونیوالی گیس کو سسٹم میں شامل کرنے صارفین کو دی جاتی ہے تاکہ گھریلو صارفین کو پریشر کیساتھ گیس دی جا سکے ۔

سردیوں میں سسٹم میں شامل ہونیوالی ایل این جی کی اضافی قیمت صارفین سے وصول نہیں کی جاتی تاہم رواں سال حکومت نے صارفین سے بلز نہ لینے کیساتھ ساتھ ایل این جی کم سسٹم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔


ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں