لاپتہ انگوٹھی اور جوتے 35

ٹینس اسٹار کی لاپتہ انگوٹھی اور جوتے مل گئے

Spread the love

لاپتہ انگوٹھی اور جوتے

لندن (صرف اردو آن لائن نیوز) برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے کی شادی کی لاپتہ انگوٹھی اور جوتے مل گئے اس

حوالے سے اینڈی مرے نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اپنا ایک ویڈیو پیغام جاری کیا جس میں اْنہوں نے اپنی کھوئی ہوئی چیزوں کے واپس مل جانے کی اطلاع دی ۔

اینڈی مرے نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ میں اپنے تمام مداحوں اور ہوٹل انتظامیہ کو بتانا چاہتا ہوں کہ میرے جوتے واپس آگئے ہیں اور اْس کے ساتھ ہی شادی کی انگوٹھی بھی واپس آگئی ہے۔

ٹینس اسٹار نے اپنے جوتوں کی تصویر بھی شیئر کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اْن کے جوتے کے تسمے کے ساتھ اْن کی شادی کی انگوٹھی بندھی ہوئی ہے۔یاد رہے کہ کھیل کے دوران اینڈی مرے اپنی انگوٹھی تسموں سے باندھنے کے عادی ہیں،

انگوٹھی ملنے سے اینڈی مرے کی شادی ختم ہونے سے بچ گئی۔

خیال رہے کہ کچھ روز قبل اینڈی مرے نے میچ کے بعد اپنے جوتے خشک ہونے کیلئے گاڑی کے نیچے رکھے تھے اور وہاں سے اْن کے جوتے غائب ہوگئے تھے۔

اینڈی مرے نے سوشل میڈیا پر اپیل کی تھی اْن کے جوتے اور شادی کی انگوٹھی واپس کردی جائے کیونکہ اس کی وجہ سے اْن کی شادی شدہ زندگی مشکل میں پڑ سکتی ہے۔

لاپتہ انگوٹھی اور جوتے

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں