صحت سے متعلق قانون 34

صحت سے متعلق نیا قانون متعارف کروا رہے ہیں،ڈاکٹر فیصل سلطان

Spread the love

صحت سے متعلق قانون

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ حکومت صحت سے متعلق مسائل کے حل کے لئے ایک نیا قانون متعارف کروا رہی ہے،

ایکٹ کے تحت ایک گورننگ بورڈ ملک کے دور دراز علاقوں میں صحت سے متعلق مسائل کا جائزہ اور ضرورت کے مطابق ڈاکٹرز اور عملے کی بھرتی کرے گا۔

ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ایک ایسا قانون متعارف کرانے کے لیے کام کر رہی ہے جو طبی میدان کے مسائل کا ازالہ کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ ایکٹ کے تحت ایک گورننگ بورڈ ملک کے دور دراز علاقوں میں صحت کے حوالے سے مسائل کا جائزہ لے گا اور صورتحال کے مطابق طبی عملے اور ڈاکٹروں کی بھرتی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ بورڈ کو ملک کے مختلف علاقوں میں عوام کی صحت کو محفوظ بنانے اور ضروری انتظامات کو یقینی بنانے کا مکمل اختیار حاصل ہوگا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ بورڈ دور دراز علاقوں میں لوگوں کی دہلیز پر صحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو بھی یقینی بنائے گا، اس طرح شہروں میں موجود ہسپتالوں پر بوجھ کم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

صحت سے متعلق قانون

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں