IMF 33

پاکستان بجلی اور گیس کی قیمت مزید بڑھائے، آئی ایم ایف نے کا مطالبہ

Spread the love

پاکستان بجلی گیس قیمت

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) آئی ایم ایف نے پھرپاکستان سے بجلی اور گیس کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ کر دیا ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈ کے درمیان قرض پروگرام بحالی کے درمیان ورچوئل مذاکرات جاری ہیں ۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان سے بجلی اور گیس کی قیمت بڑھانے کا مطالبہ کردیا ۔ ذرائع نے بتایاکہ آئی ایم ایف نے ہر طرح کی سبسڈی ختم کرنے کا مطالبہ کر دیا ۔

آئی ایم ایف نے کہاکہ انکم ٹیکس ، سیلز ٹیکس ، ریگولیٹری ڈیوٹی کے حوالے سے مزید اقدامات کیے جائیں۔ آئی ایم ایف نے تجویز دی کہ بجلی کے بیس ٹیرف میں ایک روپے 40 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے ۔

آئی ایم ایف نے کہاکہ بجلی کی قیمت بڑھا کر ہی گردشی قرضے کو قابو کیا جاسکتا ہے ، ایف بی آر ریونیو اکھٹے کرنے کے حوالے سے مزید اقدامات کرے ۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے کہاکہ 58 کھرب سے بڑھا کر63 کھرب محصولات کا ہدف سالانہ ہدف کیاجائے ۔

آئی ایم ایف نے مطالبہ کیا کہ نجکاری پروگرام کو تیز کیا جائے ۔آئی ایم ایف نے کہاکہ نقصان میں چلنے والی سرکاری کمپنیوں کی نیلامی کا ٹائم فریم فراہم کیا جائے ۔ذرائع کے مطابق ورچوئل مذاکرات کے بعد حتمی مذاکرات میں تمام فیصلوں کو حتمی شکل دی جائیگی

پاکستان بجلی گیس قیمت

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں