لابی یا کاروباری مفاد 31

آئندہ انتخابات ہرصورت الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے ہونگے،وزیراعظم

Spread the love

انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے پاکستان میں دوسرے ممالک کی نسبت کم مہنگا ئی ہے، اوورسیز ہاکستانیوں کو ووٹ کا حق ہرصورت دلوائیں گے جبکہ آئندہ انتخابات ہر صورت الیکٹرونک ووٹنگ مشین سے ہونگے۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت تحر یک انصاف کور کمیٹی کا اجلاس ہوا، افغانستان کی صورتحا ل پر کور کمیٹی ارکان کو بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے دوران بریفنگ میں بتایا گیا پاکستان افغانستان میں امن و استحکام کیلئے عالمی برادری کو ساتھ ملانے کی کوشش کررہا ہے،

افغانستا ن میں انسانی ضروریات پوری کرنے کیلئے عالمی برادری کو آگے بڑھنا ہوگا۔اجلاس کے دوران اوورسیز کو ووٹنگ کا حق دینے اور آئی ووٹنگ پر بریفنگ دی گئی۔ عمران خان کا کہنا تھا اوورسیز ہاکستانیوں کو ووٹ کا حق ہرصورت دلوائیں گے۔

پاکستان میں دوسرے ممالک کی نسبت کم مہنگائی ہے، پاکستان اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں کمی کیساتھ مراعات اور سبسڈی بھی دے رہا ہے۔عمران خان نے ترقیاتی منصوبوں پر کام بروقت مکمل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا آئندہ انتخابات ہر صورت الیکٹرونک ووٹنگ مشین سے ہونگے۔

سیف اﷲ نیازی اور عامر کیانی ایک بار پھر پنجاب کے دورے کریں۔بعدازاں وزیرِ اعظم عمران خان سے انصاف ڈاکٹرز فورم کے صدر ڈاکٹر مْدیر خان نے ملاقات کی اور صحت کے شعبے میں اصلاحات پر پیش رفت سمیت ڈاکٹرز کے انٹری ٹیسٹ ایگزام اور نیشنل لائسنسنگ ایگزام کے بارے میں تحفظات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا ،

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے کہا ڈاکٹرز ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں، پا کستا نی ڈاکٹرز کی صلاحیتوں کی پوری دنیا معتر ف ہے،جبکہ وزیرِ اعظم نے معاون خصو صی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کو ترجیحی بنیادوں پر ان تحفظات کو دور کرنے کیلئے اقدامات اٹھا نے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

دریں اثناء وزیراعظم عمران خان سے وزیر توانائی محمد حماد اظہر نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیا سی اور توانائی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشین

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں