دورہ پاکستان منسوخ کئے جانے پر سخت تنقید, انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سربراہ مستعفی 21

دورہ پاکستان منسوخ کئے جانے پر سخت تنقید, انگلینڈ کرکٹ بورڈ کے سربراہ مستعفی

Spread the love

انگلینڈ کرکٹ سربراہ مستعفی

لندن،اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) پاکستان کا دورہ منسوخ کرنے کے بعد تنقید کا سامنا کرنیوالے انگلش کرکٹ بورڈ(ای سی بی ) کے چیئرمین این واٹمور نے استعفیٰ دیدیا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق نیوزی لینڈ کے سکیورٹی کا بہانہ بنا کر پاکستان کا دورہ عین موقع پر منسوخ کئے جانے کے بعد انگلش بورڈ نے بھی پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد سابق کرکٹرز،کمنٹیٹرز،انگلینڈ کے وزیراعظم بورس جانسن اور موجودہ کرکٹرز کی جانب سے اپنے کرکٹ بورڈ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔

سخت تنقید کے بعد انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ(ای سی بی )کے چیئرمین این واٹمور نے 10ماہ عہدے پر رہنے کے بعد اپنی مرضی سے استعفیٰ دیدیا ہے۔

موجودہ ڈپٹی چیئرمین بیری اوبرائن عبوری سربراہ کے طور پر ذمہ داریاں نبھائیں گے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق 63 سالہ آئن واٹمور نے ستمبر 2020 میں عہدہ سنبھالا تھا ،

یاد رہے انگلینڈ نے گزشتہ ماہ نیوزی لینڈ کی جانب سے دورہ منسوخ کرکے واپس جانے کے بعد اکتوبر میں شیڈول دورہ پاکستان سے انکار کرتے ہوئے کہا تھا موجودہ حالات میں ہم نے انتہائی ہچکچاہٹ کیساتھ خواتین اور مرد دونوں ٹیموں کے دورہ پاکستان سے دستبرداری کا فیصلہ کیا۔

بعد ازاں انگلش کرکٹ بورڈ کے چیئرمین آئن واٹمور نے دورہ پاکستان سے انکار پر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) سے معذرت کرتے ہوئے آئندہ سال دورہ پاکستان کیلئے تمام کوششیں بروئے کار لانے کا وعدہ کیا تھا۔

واٹمور نے کہا تھا دورے سے انکار کی ایک وجہ سیکیورٹی تھی لیکن کھلاڑیوں کی فلاح کو بنیادی اہمیت دی گئی۔ فیصلے سے خصوصاً پاکستان میں جن لوگوں کو تکلیف پہنچی، میں ان سب سے معافی چاہتا ہوں اور بورڈ نے جو فیصلہ کیا، وہ فیصلہ کرنا انتہائی مشکل تھا۔

ادھر وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ دورہ برطانیہ میں ہم منصب کیساتھ ہونیوالی ملاقات میں کرکٹ ٹیم کے دورے کی یکطرفہ منسوخی کا معاملہ اٹھایا،

انگلینڈ ٹیم کے دورہ کینسل ہونے پر دونوں ممالک کے کرکٹ شائقین میں مایوسی تھی، انگلینڈ ٹیم کا دورہ بغیر مشاورت کینسل کرنے سے نقصان ہوا۔ سرکاری ٹی وی، عوام، پی سی بی سب کا نقصان ہوا جس پر معاملہ اٹھایا تھا،

ملاقات کے دوران برطانوی وزیر خارجہ نے بتایا تھا یہ انکی حکومت نہیں کرکٹ بورڈکا فیصلہ تھا، انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ وہ ہمارے تحفظات برطانوی کرکٹ بورڈ تک پہنچائیں گے۔

دوسری طرف وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان آنے کی خواہش مند ہے جبکہ انگلینڈ نے بھی سیریز کنفرم کی ہے۔

انگلینڈ کرکٹ سربراہ مستعفی

انگلینڈ کرکٹ سربراہ مستعفی

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں