پاکستان,جنوبی افریقا کو ہرا کر وائٹ واش ٹالنے میں کامیاب

Spread the love

سنچورین(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کو 27 رنز سے شکست دیکر تین میچز کی سیریز میں وائٹ وا ش کو ٹال دیا

سیریز کے تیسرے اور آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے جنوبی افریقا کو جیت کیلئے 169 رنز کا ہدف دیا

سینچورین میں کھیلے گئے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے۔ گرین شرٹس کی جانب سے محمد رضوان 26، آصف علی 25، بابر اعظم 23 اور شاداب خان 22 رنز بناکر نمایاں رہے۔

پروٹیز کی جانب سے ہینڈرکس نے 4 اور کرس مورس نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ جواب میں جنوبی افریقا کی ٹیم 9 وکٹوں پر 141 رنز بناسکی۔

تاہم سیریز 1-2 سے جنوبی افریقا کے نام رہی۔پاکستان کی جانب سے محمد عامر نے 3، شاداب خان اور فہیم اشرف نے دو دو کھلا ڑ یوں کو آؤٹ کیا۔

Please follow and like us:

Leave a Reply