لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد 28

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد انجم ڈی جی آئی ایس آئی ،فیض حمید کور کمانڈر پشاور تعینات

Spread the love

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد

راولپنڈی(صرف اردو آن لائن نیوز) وزیر اعظم نے لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا ہے۔ جبکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فوج میں بھی اعلی سطحی تقرریوں اور تبادلوں کی منظوری دیدی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ندیم انجم کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمدانجم کورکمانڈرکراچی خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کو کور کمانڈر پشاور تعینات کیا گیا ہے، ایڈجوٹننٹ جنرل لیفٹیننٹ جنرل محمد عامر کو کور کمانڈر گوجرانوالہ تعینات کردیا گیا ہے،

جبکہ کور کمانڈر گوجرانوالہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کو کوارٹر ماسٹر جنرل تعینات کیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید کو کور کمانڈرکراچی تعینات کر دیا گیا

جبکہ لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود صدر نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی تعینات کیے گئے ہیں۔ میجرجنرل عاصم ملک کی لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی ہوئی ہے جس کے بعد انہیں پاک فوج کا ایڈجوٹنٹ جنرل تعینات کر دیا گیا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل ندیم احمد


ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں