34

کامیڈی کنگ عمر شریف کو سپرد خاک کر دیا گا

Spread the love

عمر شریف سپرد خاک

کراچی (صرف اردو آن لائن نیوز) کامیڈی کنگ عمرشریف کی تدفین حضرت عبد اﷲ شاہ غازی ؒ مزار کے احاطے میں کردی گئی، ان کی نماز جنازہ کلفٹن میں ادا کی گئی جس میں سیاسی و سماجی شخصیات سمیت مداحوں اور ساتھی فنکاروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

قبل ازیں عمر شریف کی میت جرمنی سے کراچی پہنچائی گئی ، جسد خاکی قومی پرچم میں لپیٹ کر ایدھی سرد خانے منتقل کیا گیا ۔ لیجنڈ اداکار کی نماز جنازہ سہ پہر تین بجے ادا کی گئی۔مداحوں کی جانب سے لیجنڈ اداکار عمر شریف کی میت پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

کامیڈی کنگ عمر شریف کی نماز جنازہ کلفٹن میں واقع عمر شریف پارک میں ادا کردی گئی ، نمازجنازہ سیلانی ویلفیئر کے علامہ بشیر فاروقی نے پڑھائی،بعدازاں مرحوم کو حضر ت عبداﷲ شاہ غازی رحم اﷲ علیہ کے مزار سے متصل قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ،

اس سے قبل عمر شریف کا قومی پرچم میں لپٹا جسد خاکی آخری دیدار کے بعد ایمبولینس کے ذر یعے انکی رہائشگاہ سے جنازہ گاہ کیلئے روانہ ہواتو اس موقع پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔ عمر شریف کے جسدِ خاکی کو رہائش گاہ پر لانے اور رہائشگاہ سے جنازگاہ لے جانے کے موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے،

علاقے میں پولیس کی نفری اور ٹریفک پولیس اہلکار تعینات کئے گئے۔ پارک کے مین گیٹ پر واک تھرو گیٹ نصب کیے گئے جبکہ پار ک میں جنریٹر اورسپیکر لگائے گئے ۔ اس کے علاوہ عمر شریف پارک میں بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے سرچنگ بھی کی گئی۔

اس سے قبل ترک ائیر لائن کی پرواز TK-708نے رات 12 بج کر 53 منٹ پر استنبول سے ٹیک آف کیا جو صبح 5 بجکر 33 منٹ پر کراچی ائیرپورٹ پہنچی۔ عمر شریف کی بیوہ زرین غزل بھی میت کے ہمراہ کراچی پہنچیں۔ کراچی پہنچنے کے بعد عمر شریف کی میت ائیر پورٹ کارگو ٹرمینل سے ان کے بیٹوں کے حوالے کردی گئی

جس کے بعد میت کو کراچی کے ایدھی سرد خانے منتقل کیا گیا ہے۔ لیجنڈ اداکار کی میت کو قومی پرچم میں لپیٹا گیا ،عمر شریف کی میت لے جانیوالی ایمبولینس پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں جبکہ میت کی سرد خانے روانگی کے دوران قافلے میں عزیز و اقارب، مداحوں اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔

عمر شریف سپرد خاک

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں