24

فرانس کے گرجا گھروں میں 2 لاکھ 16 ہزار بچوں کا جنسی استحصال

Spread the love

فرانس گرجا گھروں میں

پیرس (صرف اردو آن لائن نیوز) فرانس میں گرجا گھروں میں پادریوں کی جانب سے بچوں کے

جنسی استحصال کے حوالے سے چشم کشا تحقیقاتی رپورٹ جاری کردی گئی۔رپورٹ کے مطابق

1950 سے 2020 کیتھولک گرجا گھروں میں مجموعی طور پر بچوں سے بدفعلی کے 2

لاکھ 16 ہزار واقعات ہوئے، بچوں سے بدفعلی میں چرچ کے 3200 پادری اور دیگر ارکان ملوث

رہے۔ متاثرہ بچوں کی عمریں 9 سے 13 برس کے درمیان تھیں جبکہ ان میں اکثریت لڑکوں کی تھی۔

تفتیشی کمیٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ سال 2000 تک کیتھولک چرچ نے بچوں سے زیادتی کے

کیسز پر ظالمانہ لاتعلقی کا رویہ اپنائے رکھا اور ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے کوئی اقدامات

نہیں کیے۔کمیٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ چرچ کو ان واقعات کی تفتیش کے لیے انٹرنل ٹریبونل

بنانے کی ضرورت ہے۔اس حوالے سے بشپ کانفرنس آف فرانس کے صدر نے رپورٹ کو خطرناک

اور شرمناک قرار دیا ہے۔بشپ کانفرنس آف فرانس کے صدر نے رپورٹ کو خطرناک

اور شرمناک قرار دیا ہے۔

کمیٹی کے سربراہ کا کہنا ہے کہ چرچ کو ان واقعات کی تفتیش کے لیے انٹرنل ٹریبونل

بنانے کی ضرورت ہے۔

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں