شوبز انڈسٹری سوگوار 52

لیجنڈ کامیڈین عمر شریف کا جسد خاکی آج کراچی پہنچے گا، اہل خانہ

Spread the love

لیجنڈ کامیڈین عمر شریف

کراچی(صرف اردو آن لائن نیوز) لیجنڈ کامیڈین عمر شریف کی نماز جنازہ اور تدفین آج (بدھ)شام ہوگی۔عمر شریف مرحوم کے اہل خانہ کے مطابق عمر شریف کی میت جرمنی سے براستہ استنبول کراچی لائی جائے گی،

عمر شریف کا جسدِ خاکی بدھ کی صبح6 بج کر 45 منٹ پر ترکش ایئرلائنز سے کراچی پہنچایا جائے گا۔ اس حوالے سے سول ایوی ایشن نے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں ۔ ترکش ایئر کی پرواز میں اداکار عمر شریف کی بیوہ زرین غزل بھی میت کے ساتھ پاکستان کے لیے روانہ ہوگئی ہیں،

ایوی ایشن ذرائع کے مطابق شیڈول فلائٹ مقامی وقت کے مطابق شام 6:50 بجے استنبول پہنچے گی اوروہاں سے ترکش ایئر کی پرواز پی کے 708 استنبول سے منگل کی رات 10:30 بجے کراچی کیلئے روانہ ہوگی اور اداکار عمر شریف کا جسد خاکی آج صبح 06:45 بجے کراچی پہنچے گا۔

عمر شریف کے اہل خانہ کے مطابق ایئرپورٹ سے میت کو سماجی ادارے کے سرد خانے منتقل کیا جائے گا، نمازجنازہ آج سہ پہر 3 بجے عمر شریف پارک کلفٹن میں ادا کی جائے گی،

مرحوم کو حضرت عبداﷲ شاہ غازی کے مزار سے متصل قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔عمرشریف کے صاحبزادے جواد عمرنے بتایا کہ آج بدھ کی صبح والد کی میت کراچی پہنچا دی جائے گی ۔جواد عمرنے والد کے مداحوں سے نماز جنازہ میں شرکت اور مغفرت کی دعا کی درخواست کی ہے۔

لیجنڈ کامیڈین عمر شریف


ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں