آج کا دن 41

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن کیسا

حمل
کچھ ایسے کام ہو جائیں گے جن کو کرنے کو دل بھی نہیں کرتا تھا، مگر پھر ان کو کرنے سے دل و دماغ سے ایک بوجھ بھی اتر جائے گا اور ذہنی سکون بھی حاصل ہوگا۔ اپنوں کے درمیان اب کچھ جدائی بھی دکھائی دیتی ہے۔ آپ شاید اپنے حق سے دستبردار ہو جائیں۔ مگر اس کا جو صلہ مل سکتا ہے، اس کے بارے میں سوچ بھی نہیں سکتے یہ ہفتہ اور بھی کئی حوالوں سے شاندار ہو سکتا ہے۔
ثور
آپ جس بھی مسئلے کے حوالے سے کافی عرصے سے پریشان چلے آ رہے تھے، اس سے ان شاءاللہ اب نجات ملے گی۔ اب نیا کام ایک نئے انداز سے شروع بھی ہو سکتا ہے، روز گار کے حوالے سے خاص طور پر ایک نیا سلسلہ بن جانے کی امید ہے۔ جو لوگ خود کو کسی بندش و اثرات کا شکار محسوس کر رہے تھے۔ وہ اب اس سے بالکل آزاد ہیں، دشمنی کرنے والے خودبخود بھاگ جائیں گے۔
جوزہ
حالات بدلنے میں زیادہ دیر نہیں لگتی، اگر اچھا وقت نہیں رہا تو پھر یہ بھی گزر جائے گا۔ جو لوگ کافی طویل عرصے سے پریشان چلے آ رہے تھے ، وہ اب سکون حاصل کر لیں گے۔ بس کسی کی باتوں کو ضرورت سے زیادہ مت سوچیں اللہ پاک نے چاہا تو کچھ خطرہ نہیں ہے آپ کی زندگی اب تبدیلی کی زد میں ہے اور امید ہے کہ تبدیلی آپ کےلئے آگے چل کر بڑی شاندار رہے گی۔
سرطان
حقوق العباد کے حوالے سے خاص طور پر تمام حالات کا از سر نو جائزہ لیں اور جہاں غلطی ہوئی ہے اس کی فوراً اصلاح کر لیں۔ ماضی میں ایسا ہوتا دکھائی دیتا ہے۔ سچی توبہ سارے گناہ دھو دے گی اور جن سے معافی نہیں مانگ سکتے ان کے حق میں دعا کر دیں، پھر دیکھیں اسی ہفتے سے تمام حالات کس طرح آپ کے حق میں ہوتے ہیں اور پریشانیاں کیسے بھاگتی ہیں۔
اسد
نامعلوم سی بندش جیسی صورت حال کا شکار ہیں۔ جس کی وجہ سے مختلف کاموں میں رکاوٹیں آ رہی ہیں، اس لئے آپ سورة قلم کی آخری دو آیات کو روزانہ صبح و شام پڑھنا اپنا معمول بنا لیں اور دو بھوکوں کو دو تین یوم تک کھانا کھلا دیں۔ یہ عمل آپ کو ان شاءاللہ ہر طرح کی بندش سے آزاد کر دے گا اور تمام بگڑے ہوئے کام بھی ٹھیک ہو جائیں گے، اس ہفتے بڑی خوشخبری بھی ہے۔
سنبلہ
آپ اگر خود ٹھیک چل رہے ہیں اس کے باوجود لوگ آپ کو غلط کہہ رہے ہیں تو سمجھ لیں کہ اللہ پاک آپ کو کوئی بڑا مقام عطا کرنے والے ہیں، اس لئے لوگوں کی باتوں میں آنے کے بجائے اپنا قبلہ درست رکھ کر چلتے جائیں۔ نوکری میں بہتری کا امکان ہے۔ ضرورت کے تحت رقم کا حصول ممکن ہوگا اور سفر کا ایک نیا سلسلہ بھی بن سکتا ہے۔ کسی اہم جگہ سے کام کی آفر بھی ہو گی۔
میزان
صحت کے حوالے سے اچھی طرح غور کریں۔ اس کو معمولی سمجھ کر نظر انداز نہ کریں اور چہل قدمی بھی روزانہ ضرور کیا کریں۔ کسی بھی قسم کی بندش وغیرہ نہیں ہے۔ صرف آپ کی لاپروائی ہے جو آپ کو آگے بڑھنے نہیں دیتی۔ جو لوگ بے روزگار ہیں ان کے لئے خوشی کی خبر ہے اور مالی معاملات میں خاطر خواہ بہتری بھی آئے گی آپ کی ایک پرانی خواہش بھی اب پوری ہونے جا رہی ہے۔
عقرب
آپ ان دنوں شاید غلط راستے پر ہیں اور کچھ لوگ تو آگ سے کھیل رہے ہیں، باز آ جائیں اور سچی توبہ کر کے سیدھا راستہ اختیار کر لیں اور دل کے معاملات ،عشق و محبت اس میں آپ کے لئے کچھ نہیں ہے۔ یہ سب آپ کو خراب کر رہے ہیں اگر قدم اٹھانا ہے تو آپ صرف روز گار کی طرف اٹھائیں اور اس میں اب ایک اچھی اور نئی صورت حال کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
قوس
جو لوگ عرصہءدراز سے کسی خاص مقصد کی تلاش میں تھے وہ ان شاءاللہ اب بہت جلد اپنی منزل کو پا لیں گے اس وقت ستاروں کی تمام چالیں آپ کے حق میں ہیں، اس کا بھرپور فائدہ اٹھائیں، کیونکہ ایسے مواقع بار بار نہیں آتے۔ ان دنوں آپ کو مالی طور پر اچھا سلسلہ بننے کی توقع بھی ہے اور جن لوگوں کے رشتے وغیرہ عرصہ ہوا طے نہیں ہو رہے تھے، ان کےلئے خوشخبری ہے۔
جدی
جو لوگ عرصہءدراز سے کسی بڑی مشکل میں پھنسے ہوئے ہیں اور اس سے نکلنے کا ان کو کوئی راستہ بھی دکھائی نہیں دے رہا تھا، وہ اب ان شاءاللہ اس میں سے ایسے نکلیں گے جیسے مکھن میں سے بال پھر روزانہ کی بنیاد پر سارے مسئلے بھی حل ہوتے چلے جائیں گے۔ آپ باوضو رہا کریں اور نماز کی پابندی کے ساتھ ”یا کریم یا سلام یا اللہ یا مومن “دن میں 500 بار لازمی پڑھیں پھر اس کے کرشمے دیکھیں۔
دلو
رشتے دار دوست یہ سب مطلب کے رشتے بن گے ہیں اور آپ ان کی باتوں میں آ جاتے ہیں جو کہ بعد میں نقصان کا موجب بنتا ہے۔ حالات اس وقت ایسے نہیں کہ آپ کوئی نقصان برداشت کر سکیں۔ اپنے حق کے لئے تھوڑا سا سخت رویہ رکھنا پڑے گا ورنہ آپ کو بے وقوف بنا کر اس سے محروم بھی کیا جا سکتا ہے، اس وقت گھر میں جاری ٹنشن ایک خبر سے ہی ختم ہو جائے گی۔
حوت
آپ کے لئے اس ہفتے میرے اللہ نے چاہا تو بڑی اچھی خوشی کی خبر ہے جس سے مالی معاملات خاص طور پر ٹھیک ہو سکیں گے اور مستقبل کے حوالے سے بھی بہتری محسوس ہو گی۔ بس آپ کے دل کے معاملات ٹھیک نہیں ہیں۔ آپ کو انہیں قابو میں رکھنا ہوگا۔ جو آپ چاہتے ہیں وہ نہیں ہوگا بلکہ بدنامی مل سکتی ہے۔ اس وقت تو کمانے کے دن ہیں ۔

آج کا دن کیسا

آج کا دن کیسا

آج کا دن کیسا

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

آج کا دن کیسا

اپنا تبصرہ بھیجیں