شیخ رشید 40

اپوزیشن حکومت کا مقابلہ نہیں کرسکتی ،عمران خان پانچ سال پورے کرینگے ، شیخ رشید احمد

Spread the love

اپوزیشن حکومت کا مقابلہ

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اپوزیشن حکومت کا مقابلہ نہیں کرسکتی ،عمران خان پانچ سال پورے کرینگے ،مسلم ممالک کو افغان عوام کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے آگے آنا چاہیے، پڑوسی ممالک سے دہشتگرد گروہوں کے داخلے پر قابو پانے کے لئے سرحد پر باڑ لگانے کا کام مکمل ہے،

سی پیک ہر قیمت پر مکمل کیا جائے گا، وزیراعظم عمران خان پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی نگرانی کر رہے ہیں، عوام کو اگلے چند مہینوں میں ضروری اشیا پر ریلیف ملے گا۔ ایک انٹرویومیں انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اشیا خورد و نوش پڑوسی ملک افغانستان روانہ کر دی ہیں اور مستقبل میں بھی یہ امداد جاری رکھی جائے گی،

دیگر ممالک کو بھی افغان عوام کا خیال رکھنا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک ہر قیمت پر مکمل کیا جائیگا، کچھ بین الاقوامی قوتیں چین پاکستان اقتصادی راہداری کے لئے رکاوٹیں پیدا کر رہی ہیں۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ کورونا کے باعث پوری دنیا میں مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے، بین الاقوامی سطح پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث پاکستان میں بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہی ہے، وزیراعظم عمران خان پرائس کنٹرول کمیٹیوں کی نگرانی کر رہے ہیں، عوام کو اگلے چند مہینوں میں ضروری اشیا پر ریلیف ملے گا۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپنی پانچ سالہ آئینی مدت مکمل کریں گے، پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) آئندہ عام انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کا مقابلہ نہیں کر سکتیں،

شریف خاندان پاکستان میں سیاسی ساکھ کھو چکا ہے، وزیراعظم عمران خان آئندہ انتخابات شفاف طریقے سے کرانے کے لئے پرعزم ہیں۔

اپوزیشن حکومت کا مقابلہ

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں