39

کوروناسے 39اموات, ویکسین نہ لگوانے والے شہریوں پرآج سے سخت پابندیوں کا اعلان

Spread the love

ویکسین نہ لگوانے والے

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 39افراد جاں بحق ہو نے کے بعد اموات کی تعداد 27ہزار 729ہوگئی، ایک ہزار 742نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 45ہزار 127ہوگئی۔ پی آئی اے نے آج یکم اکتوبر سے اندرون ملک فضائی سفر کیلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیدیا ہے،

کورونا ویکسین نہ لگوانے پر شہریوں پر آج بروز جمعہ سے سخت پابندیوں کا اعلان کر دیا گیاہے، ویکسین نہ لگوانے والے شہری اندرون اور بیرون ملک سفر نہیں کر سکیں گے، موٹروے پر سفر کرنے پر بھی پابندی ہوگی، تعلیمی اداروں ، ریسٹورنٹس، شاپنگ مالز ، شادی ہالز میں جانے کیلئے بھی ویکسی نیشن لازمی قرار دیدی گئی جبکہ ملک بھرمیں12سال سے زائد عمر کے بچوں کی ویکسین شروع کر دی گئی ہے۔

جمعرات کونیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52ہزار 635نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11لاکھ 69 ہزار 566 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 768 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔ دوسری طرف لاہور میں مزید 8 افرادجان لیواء وائرس کی نذر ہو گئے، 397 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ شہر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 7.7 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

سیکرٹری صحت عمران سکندر کے مطابق پنجاب بھر سے 739 نئے مریض سامنے آئے جس کے بعد مریضوں کی مجموعی تعداد 4 لاکھ 31 ہزار 93 ہو گئی، اب تک 4 لاکھ 743 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں۔صوبہ بھر میں ایکٹیو کیسز کی تعداد 17 ہزار 736 ہو گئی،

پنجاب بھر میں کورونا سے 22 اموات ہوئیں، جس کے بعد کل تعداد 12 ہزار 614 ہوگئی۔ 24 گھنٹو ں کے دوران 17 ہزار 704 ٹیسٹ کئے گئے جبکہ صوبہ بھر میں اب تک مجموعی طور پر 73 لاکھ 61 ہزار 963 ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔صوبہ بھر کے تمام شہرو ں میں کورونا مثبت کیسز کی مجموعی شرح 4.2 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادھر پی آئی اے نے یکم اکتوبر سے اندرون ملک فضائی سفر کیلئے کورونا ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیدیا ہے۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق یکم اکتوبر سے پی آئی اے کی تمام اندرون و بیرون ملک پروازوں پر صرف ویکسی نیٹڈ مسافر سفر کر سکیں گے، ایئر پورٹ پر بورڈنگ کارڈ کے حصول کے وقت سر ٹیفکیٹ چیک کیا جائیگا۔ پی آئی اے انتظامیہ نے متعلقہ شعبہ کو ہدایات جاری کر دیں ہیں۔

دوسری طرف جن شہریوں نے کورونا کی ویکسین نہیں لگوائی انہیں آج یکم اکتوبربروز جمعہ سے سخت پابندیوں کا سامنا کرنا پڑیگا۔ ویکسین نہ لگوانے والے سکول سٹاف ممبرز کا سکول میں داخلہ بند ہوگا۔ این سی او سی کے مطابق اندرون اور بیرون ملک سفر کرنے کیلئے ویکسین لازمی قرار دی گئی ،

ویکسین نہ لگوانے پر شہری سے ریسٹورنٹس، شاپنگ مالز نہیں جا سکیں گے،شادی ہالز میں شادی کی تقریب میں بھی شرکت نہیں کر سکیں گے، این سی او سی کی ہدایت ہے شہری دوسری ڈوز لگوانے میں تاخیر اور لاپرواہی نہ کریں، 40 فیصد سے کم ویکسی نیشن والے اضلاع میں پابندیاں برقرار رہیں گی،

کورونا اور پابندیوں سے بچنے کا واحد حل ویکسی نیشن ہے،معاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل کے مطابق حاملہ خواتین اور بارہ سال سے زائد افراد بھی ویکسین لگوا سکتے ہیں،دریں اثناء جمعرات کو جاری وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 12 سے 18 سال کی عمر کے تمام بچے اب ویکسین لگوا سکتے ہیں،

ان کو صرف فائزر ویکسین لگائی جائیگی، ویکسین کی رجسٹریشن کیلئے اپنا ’’ب فارم‘‘ نمبر 1166پر ایس ایم ایس کریں اور کسی بھی قریبی ویکسی نیشن سینٹر یا اپنے سکول سے ویکسین لگوائیں۔

ویکسین نہ لگوانے والے

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں