آج کا دن 40

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن کیسا

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 کسی بھی قسم کی پریشانی کیوں نہ ہو، اللہ پاک پر پورا بھروسہ ہے کہ وہ اس سے نکال دے گا اور آج کا دن ان شاءاللہ آپ کے لئے کامیاب ترین ہوگا۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 جو لوگ اپنے راستے خود بند کرتے آ رہے ہیں۔ وہ ایک مرتبہ غور کرکے اپنی اصلاح ضرور کر لیں۔ اس وقت کی غلطی شاید بعد کا بڑا پچھتاوا ہی نہ بن جائے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 نوکری میں تبدیلی کا ابھی کوئی امکان نہیں ہے۔ آپ بالکل مت گھبرائیں اور اللہ پاک پر بھروسہ رکھیں۔ موجودہ جگہ ہی آپ کو ان شاءاللہ راس آئے گی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 اب حالات ویسے نہیں رہے۔ جیسا آپ چاہتے تھے، جس انداز سے وقت بدل رہا ہے اس طرح ہی چلنا ہوگا، دوسروں کی طرف مت دیکھیں، اللہ پر بھروسہ کریں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 آج آپ کے لئے ایک اہم معاملے میں خوشخبری ہے اور جس بھی راستے پر چلنا چاہتے ہیں، زبردستی مت کریں۔ خود بخود حالات بن کر آپ کے سامنے آئیں گے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 سوچیں نہیں بلکہ اب عمل کرنے کا وقت آ گیا ہے۔ آپ کے لئے راستے کھل چکے ہیں وقت برباد ہوگا تو سابقہ نقصان کا ازالہ کس طرح ممکن ہو سکے گا۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 کیوں پریشان ہو رہے ہیں، جب اللہ ہمارے ساتھ ہے تو۔ بس حسبنا اللہ و نعیم الوکیل پڑھ لیا کریں۔ وہ سارے مسئلے حل کر دے گا۔ سچے دل سے اس کو پکاریں تو سہی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 جب تک آپ کو خود اپنی غلطی نظر نہیں آئے گی۔ اس وقت تک آپ کاکچھ بھلا نہیں ہو سکتا۔ آپ آج صرف تمام حالات کا از سر نو جائزہ لے کر اپنی اصلاح کریں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 آج جو ہوگا اللہ نے چاہا تو آپ کے حق میں اچھا ہی ہوگا۔ آپ بالکل بھی پریشان نہ ہوں۔ راستے نئے ہوں گے اور ساتھ چلنے والے پرانی لوگ۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 مشتری اور عطارد کچھ دنوں کے لئے زائچے میں آئیں گے۔ یہ بڑی کامیابی دلا سکتے ہیں، ہر معاملے ، عزت دولت شہرت سب کچھ بس نیت صاف رہے تو۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 آپ کے اندر کا انسان آپ کی رہنمائی کر رہا ہے ۔ آپ پھر اس کی مدد کیوں نہیں لیتے۔ اب وقت ہے، بڑے فیصلے بڑی کامیابی، بس یہ زمین میں رہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 صلح کے امکانات ہیں مخالفین سے۔سفر کا سلسلہ بھی دوبارہ شروع ہو سکتا ہے۔ جو لوگ بیمار ہیں وہ علاج سے زیادہ سے پرہیز کرنے کا سوچیں۔

آج کا دن کیسا

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں