کورونا کیسز دوبارہ بڑھنے 29

کورونا نے مزید 52 افراد کی جان لے لی

Spread the love

کورونا نے مزید 52

لاہور،اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) کورونا وائرس سے 52 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار 690 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 43 ہزار 385 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 560 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،

پنجاب میں 4 لاکھ 30 ہزار 353، سندھ میں 4 لاکھ 56 ہزار 897، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 73 ہزار 548، بلوچستان میں 32 ہزار 888، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 311، اسلام آباد میں ایک لاکھ 5 ہزار 287 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 101 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 93 لاکھ 33 ہزار 471 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 48 ہزار 836 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 11 لاکھ 67 ہزار 189 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 948 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

لاہور میں کورونا سے 6 افراد موت کے منہ میں چلے گئے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں 429 نئے کیس سامنے آئے۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق راولپنڈی 29، فیصل آباد 28، سرگودھا 23، ملتان 22، رحیم یار خان 17، لیہ اور ننکانہ صاحب میں 16، 16، اوکاڑہ 14، ساہیوال 13، منڈی بہاؤالدین اور شیخوپورہ میں 10 ،10، گجرات 9، خانیوال 8 ڈیرہ غازی خان 7، ٹوبہ ٹیک سنگھ 6، گوجرانوالہ اور جھنگ میں 5، 5، مظفر گڑھ میں 4 جبکہ قصور اور وہاڑی میں 3 تین کیسز رپورٹ ہوئے ہیں

وفاقی حکومت نے یکم اکتوبر سے اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ اور پشاور سمیت 8 شہروں میں پابندیاں نرم کر دیا۔ اسد عمر نے کہا کہ ان ڈور اجتماعات میں 300 اور آؤٹ دور میں ایک ہزار افراد کو شرکت کی اجازت ہوگی، ویکسی نیٹڈ افراد کیلئے ہفتے میں سات دن ریسٹورنٹس اور مزارات اوپن ہونگے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی و سربراہ این سی او سیاسد عمر نے ڈاکٹر فیصل سلطان کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ این سی او سی اجلاس میں ویکسین لگانے کے عمل کا جائزہ لیا گیا، دنیا سمجھ چکی ہے اس وبا سے نکلنے کا طریقہ ویکسی نیشن ہے،

بندشوں کا فیصلہ وبا کا پھیلاؤ دیکھ کر کیا جاتا ہے، یکم اکتوبر سے ویکسی نیشن کی بنیاد پر بندشیں لگیں گی، 40 فیصد سے کم ویکسی نیشن والے علاقوں میں بندشیں لگائی جائیں گی۔

اسد عمر کا کہنا تھا کہ 8 شہروں کی بندش میں کمی کرنے جا رہے ہیں، ان شہروں میں اسلام آباد، راولپنڈی، کوئٹہ، پشاور، میرپور، مظفرآباد، گلگت اور سکردو شامل ہیں،

اجتماع میں افراد کی تعداد 200 سے 300 کی جا رہی ہے، مزارات، سینما گھر ویکسی نیٹڈ افراد کیلئے کھولے جائیں گے، کورونا سے بچاؤ کا واحد طریقہ ویکسی نیشن ہے، ابتک آٹھ کروڑ افراد کی ویکسین لگوا چکے ہیں، یکم اکتوبر سے ویکسین نہ لگانے والے افراد پر زیادہ پابندیاں لگائی جائیں گی۔

کورونا نے مزید 52


ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں