30

پنجاب میں ڈینگی کا مرض وباء کی صورت اختیار کر گیا

Spread the love

ڈینگی کا مرض وباء

لاہور(صرف اردو آن لائن نیوز) ڈینگی منہ زور ہو گیا، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لاہور میں ڈینگی کے 103 جبکہ صوبہ بھر سے ڈینگی کے 136 مریض رپورٹ ہوئے،

سیکرٹری ہیلتھ عمرا ن سکندر بلوچ کے مطابق گزشتہ روز راولپنڈی سے 17، سرگودھا سے 4 اور حافظ آباد سے ڈینگی کے 3 مریض رپورٹ ہوئے،

گزشتہ روز شیخوپورہ اور اوکاڑہ سے 2 دو جبکہ اٹک، چکو ا ل، ملتان، نارووال اور چنیوٹ سے ڈینگی کا 1 ایک مریض رپورٹ ہوا۔رپورٹ کے مطابق رواں سال پنجاب بھر سے اب تک ڈینگی کے 1,436 کنفرم کیسز سامنے آئے ہیں ،

رواں سال اب تک لاہور سے ڈینگی کے 1,180 کنفرم کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ دریں اثنا صوبہ بھر کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے 162 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے ہسپتالو ں میں ڈینگی کے 89 مریض داخل ہیں۔

لاہور کے گنگارام میں 14، میو ہسپتال میں 10، جناح ہسپتال میں 9 اور سروسز ہسپتال میں ڈینگی کے 8 مریض داخل ہیں۔ لاہور کے شا لیمار ہسپتال میں 7، ڈاکٹرز ہسپتال میں 6، گلاب دیوی ہسپتال میں ڈینگی کے 5 پانچ مریض زیرِ علاج ہیں۔

گذشتہ روز محکمہ صحت کی ٹیموں نے پنجاب بھر میں 446,431 ان ڈور مقامات کو چیک کیا، جبکہ پنجاب بھر میں محکمہ صحت کی ٹیموں نے 104,947 آؤٹ ڈور مقامات کو چیک کیا۔

ڈینگی کا مرض وباء

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں