57

پی سی بی کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان عہدے سے مستعفی

Spread the love

چیف ایگزیکٹو وسیم خان

لاہور (صرف اردو آن لائن نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو وسیم خان نے استعفیٰ دیدیا ، پی سی بی کی گورننگ باڈی نے استعفی منظور کرلیا ہے

ذرائع کے مطابق وسیم خان نے گزشتہ روز چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ کو اپنا استعفیٰ پیش کیا، وہ اختیارات میں کمی کے معاملے پر ناخوش تھے۔

وسیم خان کے پی سی بی سے معاہدے کی مدت اگلے برس کے اوائل میں ختم ہونی تھی دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا کہ وسیم خان کی کرکٹ کے لئے خدمات کو یاد رکھا جائیگا

انہو ں نے اپنے دور میں کرکٹ کے فروغ کے لئے بہت کام کیا ۔

دوسری جانب وسیم خان نے کہا کہ ان کا پانچ سالہ حکمت عملی پیش کرنا ، نئے ڈومیسٹک نظام کوکامیابی سے تیسرے سال بھی منعقدکروانا اور خواتین کرکٹ میں سرمایہ کاری کرنے کے مثبت اثرات جلد سامنے آئیں گے۔

میرے لیے آگے بڑھنے اور اپنی فیملی سے دوبارہ ملنے کا یہی بہترین وقت ہے۔انہوں نے پاکستان کرکٹ کی ترقی کے لیے میرے خوابوں کی تکمیل میں بہت قربانیاں دی ہیں اور یہ قربانیوں ہمیشہ میرے دل کے قریب رہیں گی۔

چیف ایگزیکٹو وسیم خان

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں