53

شہباز شریف خاندان منی لانڈرنگ کے الزامات سے بری

Spread the love

شہباز شریف منی لانڈرنگ

لندن (صرف اردو آن لائن نیوز) برطانوی عدالت نے پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر میاں شہباز شریف اور ان کے خاندان کو منی لانڈرنگ کے الزامات سے بری کر دیا اور سلیمان شہباز کے منجمد اکاؤنٹس بھی بحال کرنے کا حکم دے دیا۔۔

واضح رہے کہ شہبازشریف،سلیمان شہباز کے بینک اکاؤنٹس دسمبر2019 میں عدالتی حکم پر منجمد کیے گئے تھے۔ شہباز اور سلیمان کے بینک اکاؤنٹس کو اعلیٰ درجے کی تحقیقات سے مشروط کیا گیا تھا ان اکاؤنٹس کو پاکستان کی برطانوی حکومت سے کرپشن کا پیسہ واپس لانے کی درخواست کے بعد منجمد کیا گیا تھا۔

برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی نے شہباز اور ان کے بیٹے سلیمان شریف کے منجمد بینک اکاؤنٹس کی تحقیقاتی رپورٹ ویسٹ منسٹر کورٹ میں جمع کرائی۔رپورٹ کے مطابق شہباز شریف اور ان کے خاندان کے بینک اکاؤنٹس میں کرپشن اور مجرمانہ سرگرمی کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔ 21

ماہ کی تحقیقات میں 20 سال کے مالی معاملات کا جائزہ لیا گیا۔برطانوی ایجنسی نے حکومت پاکستان، نیب اورایسٹ ریکوری یونٹ کی درخواست پر تحقیقات شروع کی تھیں، تحقیقات کے دوران شہباز شریف اور شریف خاندان کے برطانیہ اورمتحدہ عرب امارات میں اکاؤنٹس کی چھان بین کی گئی۔

عدالت نے شہباز شریف اور ان کے خاندان کو منی لانڈرنگ اورمجرمانہ سرگرمیوں کے الزامات سے بری کردیا اور منجمد اکاؤنٹس بھی بحال کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں