کابل ایئرپورٹ سیکیورٹی 42

کابل ایئرپورٹ اپنی شرائط پر چلائیں گے، ترکی

Spread the love

کابل ایئرپورٹ اپنی شرائط

انقرہ (صرف اردو آن لائن نیوز) ترکی کی جانب سے کابل ائیر پورٹ کے آپریشن سے متعلق شرط عائد کی گئی ہے کہ معاہدہ طے پانے سے قبل طالبان ایک جامع حکومت تشکیل دے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردگان کا یہ موقف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر امریکی چینل کو دیے گئے ایک انٹرویو میں کیا ۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں حکومت جامع نوعیت کی نہیں، اس میں تمام عناصر شامل نہیں ہیں۔ جب تک ایسا رہے گا ترکی کابل ہوائی اڈے کو آپریٹ نہیں کرے گا۔

اگر حکومت زیادہ کشادہ اور جامع ہوئی تو ترکی اس وقت اپنا موقف بدل سکتا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ خواتین افغانستان میں عام زندگی کے ہر گوشے میں فعال طریقے سے شریک ہوں گی۔

انہوں نے کہا کابل ہوائی اڈے کی سیکورٹی اور ترکی کا اس کی انتظامی ذمے داری سنبھالنا، یہ دونوں امور جون میں برسلز میں نیٹو اتحاد کے سربراہ اجلاس کے دوران میں امریکی صدر جو بائیڈن کے ساتھ زیر بحث آئے تھے۔

کابل ایئرپورٹ اپنی شرائط

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں