احسن اقبال خواجہ آصف 34

تبدیل شدہ ویڈیوز جاری کرنا سیاست نہیں پستی کی نئی مثال ،محمد زبیر

Spread the love

تبدیل شدہ ویڈیوز جاری

کراچی (صرف اردو آن لائن نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر ردعمل دیتے ہوئے اسے جعلی اور اپنے خلاف سازش قرار دیدیا۔

ٹوئٹرپیغام انہوں نے کہاکہ میرے خلاف جعلی اور تبدیل شدہ ویڈیوز جاری کرنا کوئی سیاست نہیں، دراصل پستی کی نئی مثال ہے۔

انہوں نے کہاکہ جو کوئی بھی اس کے پیچھے ہے اس نے انتہائی گھٹیا اور شرمناک حرکت کی ہے۔محمد زبیر نے کہا کہ میں نے ایمانداری، خلوص نیت اور لگن کے ساتھ ملک کی خدمت کی ہے اور میں پاکستان کی بہتری کیلئے آواز بلند کرتا رہوں گا۔

دوسری جانب نازیبا ویڈیو وائرل ہونے پروکلا ء نے سٹی کورٹ تھانے میں سابق گورنر پر مقدمہ دائر کرنے کیلئے مقامی عدالت میں درخواست دائر کردی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ محمد زبیر پر مقدمہ دائر کر کے تحقیقات کی جائے کہ ویڈیو کے ذریعے کہیں خاتون کو بلیک میل تو نہیں کیا جا رہا۔ اگر سابق گورنر کو بھی بلیک میل کیا جا رہا ہے تو اس پر بھی تحقیقات ہونی چاہیے۔

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

تبدیل شدہ ویڈیوز جاری

اپنا تبصرہ بھیجیں