آج کا دن 57

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن کیسا

حمل

آپ جس کوشش میں لگے ہوئے تھے، اس میں ان شاء اﷲ کامیابی کے امکان بہت زیادہ ہیں اور غیر متوقع انداز سے رقم بھی ہاتھ میں آ سکتی ہے ۔ روزگار میں بہتری اور تبدیلی کے اشارے بھی موصول ہو رہے ہیں اور جس مسئلے کے حوالے سے کافی عرصے سے پریشان تھے ،اس نے فوری حل ہو جانا ہے، البتہ صحت کا خانہ کمزور ہے، پرہیزکریں اور روحانی علاج کرنے کی طرف بھی آئیں۔
ثور
وارثت کے امور میں بڑی پیش رفت ہو سکتی ہے، جو لوگ عرصہء دراز سے اپنے حق کے لئے لڑ رہے تھے، ان شاء اﷲ اب ان کی کامیابی بے حد قریب ہے اور بلاک رقم کی واپسی بھی ممکن ہوگی۔ خود بخود کسی حوالے سے آپ کو اہم پیشکش بھی ہوسکتی ہے۔ ملازمت پیشہ افراد کے لئے یہ ہفتہ بہت عرصے کے بعد خوشخبری لا رہا ہے۔ جتنے بھی بے روزگار تھے، ان شاء اﷲ روزگار پر لگ جائیں گے۔
جوزہ
خاندانی معاملات میں آپ کا کردار اب دکھائی نہ دے تو بہتر ہے ،اگر آپ نے ایسا کیا تو کوئی بات آپ سے برداشت نہیں ہوگی۔ اس وقت کسی بڑے جھگڑے کا خطرہ بھی رہے گا، اس لئے خود کو دور رکھیں۔ اس ہفتے سفر کے متعلق اچھی خبریں ہیں اور کسی نئے کام کی ابتدا کے پروگرام بھی بن سکتے ہیں۔ بیماری سے نجات اور بدنظری جیسے معاملات سے بھی ان شاء اﷲ نجات ملے گی۔
سرطان
آپ کو بڑے عرصے کے بعد ایک اچھا موقع مل رہا ہے جس سے آپ اپنی قسمت بدل سکتے ہیں، لیکن اچھا فیصلہ اور بہتر حکمت عملی اپنانا لازمی ہوگا۔ یاد رکھیں کہ اب ماضی کی غلطیاں نہیں کرنی،ایسا ہوا تو پھر آگے بڑھنے میں پریشانی ہوگی۔ روزگار کے حوالے سے شاندار دنوں کی ابتدا اور بے روزگار افراد کے لئے خوشی کی خبر ہے۔ موجودہ رہائش میں تبدیلی کا اشارہ بھی مل رہا ہے۔
اسد
آپ جس بندش وغیرہ میں عرصہء دراز سے جکڑے ہوئے تھے، ان شاء اﷲ اب اس سے نجات مل جائے گی۔ بحکم اﷲ زحل زائچے سے نکل جائے گا اور مشتری، جو تمام ستاروں کا بادشاہ ہے، وہ زائچے میں آ جائے گا، اس سے ان شاء اﷲ عزت، دولت، شہرت ان معاملات میں شاندار بہتری ملتی ہے، مگر نیت کا صاف ہونا لازمی ہو گا، حقوق العباد کے حوالے سے خاص طور پر خود کو ٹھیک رکھیں۔
سنبلہ
آپ کسی بدنظری کا شکار لگتے ہیں، جس کی وجہ سے بہت سے کاموں میں رکاوٹوں کا سامنا ہے۔ آپ سورۃ القلم کی آخری دو آیات صبح و شام پڑھ کر خود پر پھونک لیا کریں،تمام معاملات ٹھیک ہو جائیں گے جو تنگ کررہے تھے اور دشمن بھی خودبخود بھاگ جائیں گے۔ آپ کی ایک پرانی خواہش بھی پوری ہو سکتی ہے اور ضرورت کے تحت رقم کا حصول بھی ممکن ہوگا۔
میزان
آپ کسی بھی غیر ضروری کام اور غیر اشخاص کے معاملات سے دور رہیں، اس سے آپ کی زندگی پر اثر پڑ سکتا ہے۔ آپ صرف اپنے کام اور روزگار پر توجہ دیں، ان شاء اﷲ اس میں بہتری کا امکان ہے۔ عرصہ دراز سے مشکلات اور نقصانات میں گھیرے ہوئے لوگ، اب اس کا ازالہ ملتا بھی دیکھ سکیں گے۔ جو لوگ رشتے وغیرہ کی بندش کا شکار تھے، وہ بھی اب اس سے نکل جائیں گے۔
عقرب
ایک اہم ضرورت بحکم اﷲ پوری ہوگی، اولاد کے مستقبل کے حوالے سے بھی اہم فیصلہ ہو سکتا ہے اور جس طرف سے مسلسل مخالفت ہو رہی تھی، وہ بھی ختم ہو جائے گی ،جو لوگ کسی کے ساتھ مل کر نیا کام شروع کرنا چاہتے ہیں وہ بسم اﷲ کریں، ان شاء اﷲ کامیابی ملے گی۔ یہ ہفتہ بلاک رقم بھی واپس دلانے کی خبر دے گا اور نوکری کرنے والوں کی ترقی کے بارے میں بھی اچھی خبرملے گی۔
قوس
لالچ کو اپنے قریب مت آنے دیں اور اپنے مقصد کو حاصل کرنے کے لئے شارٹ کٹ راستہ اختیار مت کریں، جو نصیب میں ہوگا، ان شاء اﷲ وہ آپ تک پہنچ کر رہے گا ،خاص طور پر مالی معاملات بہتر ہو سکیں گے۔ بہن بھائیوں کے ساتھ رشتے یا وارثت وغیرہ کے حوالے سے کوئی مسئلہ کھڑا ہو سکتا ہے، اس سلسلے میں فی الحال آپ خاموشی ہی اختیار کریں تو بہتر ہے۔
جدی
آپ کے لئے یہ ہفتہ کئی حوالوں سے خوشیوں کا پیغام لے کر آ رہا ہے۔ آپ پر اب کسی قسم کا کوئی اثر ہے، نہ بندش، بالکل آزاد ہیں، بسم اﷲ کرکے اپنے مقاصد کی جانب قدم اٹھائیں، ان شاء اﷲ کامیابی ملے گی۔ جو لوگ کاروبار کررہے ہیں وہ مزید سرمایہ کاری کر سکتے ہیں اور جن کو سرمایہ حاصل کرنا ہے وہ ان کو مل جائے گا۔ ایک من پسند کام برسوں بعد ہونے جا رہا ہے۔
دلو
وہ راستہ کھل سکتا ہے جو سالوں پہلے بند ہو چکا تھا اور وہ لوگ بھی دوبارہ زندگی میں آ سکتے ہیں جو ساتھ چھوڑ چکے تھے۔ یاد رکھیں کہ وقت سدا ایک سا نہیں رہتا، اب صورت حال بڑے خوبصورت انداز میں آپ کے حق میں ہو رہی ہے۔ آپ کو اﷲ کا نام لے کر اس سے بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے ،جس میں مالی معاملات کو خاص توجہ دینا بہت ضروری ہے۔
حوت
آپ روزانہ کے حساب سے صدقے کا عمل شروع کریں۔ زائچہ بتا رہا ہے کہ ستارہ رجعت میں ہے، جب ایسا ہو تو سارے معاملات الٹے چلنا شروع ہو جاتے ہیں۔ صدقہ پریشانی اور مشکل سے ان شاء اﷲ محفوظ رکھے گا اور جو لوگ نوکری کی تلاش میں ہیں، ان کا مسئلہ حل ہوگا، نماز کی پابندی کریں۔ ’’یا کریم یا سلام یا مومن یا اﷲ‘‘ ،ایک دن میں 500بار پڑھنا شروع کر دیں، بہت فائدہ ہوگا۔

آج کا دن کیسا

آج کا دن کیسا

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں