31

عمران نیازی اب گھر چلے جائیں،شہباز شریف

Spread the love

عمران نیازی اب گھر

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور قائد حزب اختلاف

شہبازشریف نے کہا ہے حکومت کو معیشت کی الف ب بھی معلوم نہیں ،قوم کو مہنگا ئی سے مارنے

کا گناہ کرنے کے بجائے عمران نیازی گھر چلے جائیں،عمران نیازی اپنی پے درپے حماقتوں سے

ملک میں خانہ جنگی کرانے پر تلے ہیں ،پہلے بھی کہاتھا کہ موجودہ حکومت معیشت کا نائن الیون

کرچکی ہے، ہم نے جو کچھ کہا آج سچ ثابت ہو رہا ہے ،ہم نے کہاتھا بجٹ کے بعد مہنگائی اور

ٹیکسوں کا نیا سیلاب آئیگا، حکومت نے ہماری بات سچ ثابت کی ،حکومت نے قوم سے ٹیکس فری

بجٹ کا جھوٹ بولا تھا، عوام میں مزید مہنگائی برداشت کرنے کی ہمت اور سکت نہیں، ظلم در ظلم

بند کیاجائے ،آٹا ،چینی، گھی، دوائی، بجلی و گیس سمیت ہر چیز مہنگائی کی حدیں توڑ چکی ہے،

مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے، غریب کا جینا حرام ہوگیاہے، اسی ہفتے پہلے بجلی میں 5

سے35فیصد اضافہ کیاگیا، اب گیس کی قیمت میں 35 فیصداضافے کی تجویز ہے ،جو عوام کیساتھ

ظلم ، زیادتی اور سنگین مذاق ہے ،عمران نیازی کی نااہلی کا خمیازہ ملک کے عوام کب تک بھگتیں

گے؟ ۔ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں شہبازشریف نے گیس کی قیمتوں میں 35 فیصد اضافے کی

اطلاعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کیا اور کہا گیس کی قیمتوں میں

اضافہ بلاجواز اور حکو مت کی ایک اورسنگین حماقت ہے ،پہلے ہی گیس، بجلی کی قیمتوں میں

تاریخی اضافہ ہوچکا ہے ،قیمتوں میں مزید اضافہ سے مسئلہ حل نہیں ہوگا، مسئلہ حکمرانوں کی

نااہلی اور کرپشن ہے ،گیس اور بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مسئلے کا حل ہوتا تو بجلی کے بعد گیس

کا گردشی قرض قوم کے گلے نہ پڑتا ،بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے سے عوام کی زندگی

مزید جہنم بن جائیگی ، انہوں نے کہا آئی ایم ایف کا بجٹ تھا، حکومت اس کی شرائط پوری کر

رہی ہے ۔مہنگائی جس رفتار سے کی جارہی ہے، ثبوت ہے حکومت کو معیشت کی الف ب بھی معلوم

نہیں۔141 فیصد گیس کی قیمت حکومت پہلے ہی بڑھا چکی ہے ،حکومت کا دعویٰ تھا قیمت بڑھانے

سے گیس کمپنیوں کا خسارہ کم ہوگا ،حقیقت یہ ہے قیمت بڑھانے کے باوجود گیس کمپنیاں جتنا خسا ر

ہ آج کررہی ہیں ، تاریخ میں پہلے کبھی نہیں ہوا ،دو سال ہوچکے ہیں لیکن گیس کمپنیاں اپنا آڈٹ

کراسکیں اور نہ ہی اپنے اکاونٹس عوام کے سامنے پیش کرسکی ہیں ،عمران نیازی کی نااہلی سے

گیس کمپنیاں تباہ ہوگئیں اور قیمتوں میں بھی ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے ،آج دنیا کی سب سے مہنگی ایل

این جی پاکستان خرید رہا ہے، جنوبی ایشیامیں بجلی اور گیس بھی سب سے مہنگی پاکستان میں ہے

،آج دنیا میں سب سے زیادہ مہنگائی پاکستان میں ہے اور سب سے کم آمدن بھی پاکستان میں ہے۔

عمران نیازی اب گھر

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں