37

کورونا سے مزید47افراد جاں بحق، لاہور میں مثبت کیسز کی شرح7 فیصد ریکارڈ

Spread the love

لاہور میں مثبت کیسز

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) ملک بھر میں کورونا وائرس سے مزید 47 افراد جاں بحق ہو نے

کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار 374 ہوگئی، 2 ہزار 333 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پاکستان میں

کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ 30 ہزار 238 ہوگئی۔ بدھ کو نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن

سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب میں 4 لاکھ 24 ہزار

701، سندھ میں 4 لاکھ 52 ہزار 267، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 71 ہزار 874، بلوچستان میں 32

ہزار 796، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 264، اسلام آباد میں ایک لاکھ 4 ہزار 472 جبکہ آزاد کشمیر

میں 33 ہزار 864 کیسز رپورٹ ہوئے۔ ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 90 لاکھ ایک ہزار 178

افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 51 ہزار 139 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک

11 لاکھ 40 ہزار 917 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 641 مریضوں کی حالت تشویشناک

ہے۔ پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 47 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے

والوں کی تعداد 27 ہزار 374 ہوگئی۔ پنجاب میں 12 ہزار 470، سندھ میں 7 ہزار 295، خیبرپختونخوا

میں 5 ہزار 444، اسلام آباد میں 905، بلوچستان میں 345، گلگت بلتستان میں 182 اور آزاد کشمیر

میں 733 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔صوبائی دارالحکومت میں موذی وائرس کوروناسے مزید 8

مریض دم توڑ گئیجبکہ480 نئے کیس رپورٹ ہوئے، شہر میں مثبت کیسز کی شرح 7 فیصد

ریکارڈکئے گئے۔ترجمان محکمہ صحت کے مطابق پنجاب بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران مزید 21

مریض جاں بحق ہوئے، اموات کی مجموعی تعداد 12 ہزار 468 تک پہنچی گئی ہے۔اعداد و شمار کے

مطابق صوبہ بھر سے ایک ہزار 31 نئے کیس سامنے آئے ہیں جس کے بعد کورونا کیسز کی

مجموعی تعداد 4 لاکھ 24 ہزار 702 ہو گئی ہے۔ ترجمان محکمہ صحت کا بتانا ہے کہ پنجاب بھر میں

ایکٹیو کیسز کی تعداد 21 ہزار 134 ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 18 ہزار 245 ٹیسٹ کئے گئے،

صوبہ بھر میں کورونا کے مثبت کیسز کی مجموعی شرح 5 اعشاریہ 7 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔

لاہور میں مثبت کیسز

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں