37

زبردستی انسداد کورونا ویکسین لگوانے کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ

Spread the love

کورونا ویکسین قابل سماعت

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے زبردستی انسداد کورونا ویکسین لگوانے کیخلاف درخواست قابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ کرلیا،

درخواست گزاروکیل کے خود بھی ویکسین نہ لگوانے کے انکشاف پرچیف جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دئیے کہ ڈونلڈ ٹرمپ بھی ویکسینیشن کے خلاف تھا،

اب جوجوویکسینیشن نہیں کررہا وہ توپھرڈونلڈ ٹرمپ کا پیروکار ہوا ۔منگل کو چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے زبردستی انسداد کورونا ویکسنین لگوانے کیخلاف درخواست پرسماعت کی،

عدالت کے استفسار پر درخواست گزاروکیل شاہینہ شہاب الدین نے ویکسین نہ لگوانیکا انکشاف کیا تو چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے کہا کہ بغیرویکسینیشن عدالت آنے پرباراوربنچ نے پابندی عائد کرنے کا فیصلہ ہے آپ کورٹ کیسے آکتی ہیں؟

ڈپٹی اٹارنی جنرل نے ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت میں پیش ہونے کی تجویز دی عدالت نے وکیل کوویکسنیشن کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ پوری دنیا کے سائنسدان اس کو دیکھ رہے ہیں آپ ویکسینیشن کے بغیرسفر کیسے کرسکتی ہیں،

بائیس کروڑعوام کے بھی حقوق ہیں جن کو تو متاثرنہیں کرسکتے ،عدالت نے وکیل کے دلائل مکمل ہونے پر درخواست قابل سماعت ہونے پرفیصلہ محفوظ کرلیا۔

کورونا ویکسین قابل سماعت

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں