44

بارڈر مینجمنٹ مسلسل بہتر ہورہی ہے، ترجمان پاک فوج

Spread the love

بارڈر مینجمنٹ مسلسل بہتر

راولپنڈی (صرف اردو آن لائن نیوز) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ ہمارے پاس طالبان کی نیت پر شک کرنے کی کوئی وجہ نہیں ، پاکستان سلامتی یقینی بنانے کیلئے طالبان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے،

طالبان نے کئی مواقع پر دہرایاہے کہ پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال نہیں کرنے دی جائے گی ، جس طریقے سے بھارتی میڈیا نے طالبان کے پنجشیر پر حملے کے حوالے سے خود کو پیش کیا ہے وہ اس بات کی کافی شہادت ہے کہ ان کا میڈیا جعلی خبروں اور جھوٹی گھڑی گئی کہانیوں پر پروان چڑھتا ہے۔

پیر کو ایک انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھاکہ پاکستان سلامتی یقینی بنانے کیلئے طالبان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ طالبان سے مسلسل رابطے میں ہیں تاکہ اپنے قومی مفاد کا تحفظ کرسکیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ طالبان نے کئی مواقع پر دہرایاہے کہ پاکستان کے خلاف افغان سرزمین استعمال نہیں کرنے دی جائے گی اور ہمارے پاس ان کی نیت پر شک کرنے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھاکہ بارڈر منیجمنٹ میں مسلسل بہتری لائی جا رہی ہے اور مستقبل قریب میں بارڈر کو مکمل محفوظ بنا دیا جائے گا۔ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے بارڈر کے 90 فیصد حصے پر باڑ لگانے کا کام مکمل کر لیا ہے۔

میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بارڈر مینجمنٹ میں مسلسل بہتری لائی جا رہی ہے اور ہم پر امید ہیں کہ مستقبل قریب میں اس کو مکمل طور پر محفوظ بنا دیا جائے گا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی)میجر جنرل بابر افتخار نے ہمارا ہمیشہ سے مقصد سرحد کے اس طرف والے حصے پر بہتر مینجمنٹ رہا ہے۔

پاکستان افغان سرحد پر باڑ لگانا اس خطے کی ہیئت اور دوسری مشکلات کی وجہ سے ایک بڑی ذمہ داری تھی۔

طالبان کے ہمراہ افغانستان میں لڑنے کے حوالے سے بھارتی میڈیا پر چلنے والی خبروں کے بارے میں سوال پر جواب دیتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ جس طریقے سے بھارتی میڈیا نے طالبان کے پنجشیر پر حملے کے حوالے سے خود کو پیش کیا ہے وہ اس بات کی کافی شہادت ہے کہ ان کا میڈیا جعلی خبروں اور جھوٹی گھڑی گئی کہانیوں پر پروان چڑھتا ہے۔

بارڈر مینجمنٹ مسلسل بہتر

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں