آج کا دن 34

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن کیسا

حمل
عجیب سی صورت حال ہے، جیسے کسی بند گلی میں کھڑے ہوں اور باہر نکلنے کا کوئی بھی راستہ دکھائی نہ دیتا ہو، اس لئے اس حال میں صرف استخارے سے مدد لینے کی ضرورت ہے۔ اس کے بغیر قدم نہ اٹھائیں ورنہ نقصان ہونے کا اندیشہ ہے ،اپنی تمام سرگرمیوں کا ایک مرتبہ سچے دل سے جائزہ لیں، جہاں غلطی نظر آئے فوراً اس کی اصلاح کریں، ان شاء اﷲ تمام بگڑے کام سنبھل جائیں گے، بشرطیکہ سچی توبہ لازمی کی جائے۔
ثور
بدنظری کی کیفیت بدستور جاری ہے، آپ جب تک اس میں سے نہیں نکلتے، آپ کی مشکلات بھی حل نہیں ہوں گی۔ آپ اپنا صدقہ دیں، اپنی نظر اُتاریں اور ہو سکے تو سورۃ بقرہ کی تلاوت روزانہ دن میں ایک بار ضرور کی جائے۔ ان شاء اﷲ اس عمل سے آپ خود اس قسم کے اثرات سے نجات پا لیں گے اور ہو سکے تو اپنے گھر میں مہمانوں کی آمد کا سلسلہ شروع کریں، اس سے رزق میں بے شمار اضافہ ہوگا۔
جوزہ
یاحی یا قیوم کا ورد جاری رکھیں، اس عمل سے زحل کی رجعت سے محفوظ رہ سکیں گے، ورنہ رجعت کی وجہ سے آپ کو شدید مشکلات کا سامنا رہے گا ،اپنے تمام معاملات سیدھے کریں، جلد سے جلد اور دل کے معاملات کے حوالے سے خاص طور پر اب واپسی کا راستہ اختیار کرنے کی اشد ضرورت ہے، جو لوگ روزگار کے لئے پریشان ہیں، وہ صرف تین چار یوم صبر کر لیں، پردۂ غیب سے آپ کی مدد حاصل ہوتی نظر آ رہی ہے۔
سرطان
روزگار کا خانہ اب تیزی سے کھل رہا ہے ،امید ہے کہ اب وہ سلسلے بن جائیں گے جن کے بارے میں کبھی سوچا بھی نہیں تھا۔ خاص طور پر بے روز گار افراد، جو عرصہء دراز سے رزق کی تلاش میں تھے، اب بڑی خوشخبری سن سکیں گے، اس وقت بیماری لانے والا ستارہ زائچے میں سے نکل چکا ہے، آپ کو ان شاء اﷲ اس سے نجات مل جائے گیا ور جو لوگ اپنا کاروبار کرنا چاہتے ہیں ضرور کریں، سرمایہ بھی ملے گا۔
اسد
ان دنوں ستاروں کا بادشاہ مشتری آپ کے زائچے میں بیٹھا ہوا آپ کو ہر طرف سے بہتری ملنے کی خوشخبری دے رہا ہے۔ آپ بحکم اﷲ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے، کامیابی آپ کے قدم چومے گی اور تمام بگڑے ہوئے کام بھی سنور جائیں گے۔ ان دنوں سفر نہ کرنے کا مشورہ ہے۔ خاص طور پر بیرون ملک ناکامی ملے گی۔ آپ ملک میں ہی کوئی کام شروع کریں، اندازے سے زیادہ کامیابی ملے گی۔
سنبلہ
خواہشمند افراد کا من پسند جگہ پر رشتہ طے ہو سکتا ہے ، اولاد کے حوالے سے بھی خوشخبری ملے گی۔ جو لوگ عرصہء دراز سے روزگار کی تلاش میں تھے یا اس کو بہتر کرنے کے چکروں میں تھے وہ ان شاء اﷲ اب جلد اپنے حوالے سے خوشخبریاں سن سکیں گے۔ مالی طور پر بہتری کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ خواتین کی صحت کا خانہ بھی بہتر ہو رہا ہے اور گھریلو ماحول میں جاری کشیدگی بھی ختم ہونے کی امید ہے۔
میزان
آپ کی سچی توبہ بحکم اﷲ آپ کو ہر مشکل سے نکالنے میں مدد گار ہو گی۔ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے، اس میں کامیابی ملے گی ،ان دنوں جو مسئلہ وجہء پریشانی بنا ہوا ہے، اس سے خاص طور پر نجات ملنے کی امید ہے، جو لوگ کسی کاروباری معاملات میں الجھے ہوئے تھے، ان کو اب آسانیاں ملنا شروع ہو جائیں گی۔ بند سلسلے دوبارہ چلنے کی پوری امید نظر آتی ہے، یہ ایک اچھا ہفتہ ہے۔
عقرب
آپ روز گار کے جس مسئلے کی وجہ سے پریشان ہیں، اس کے حل ہونے کا وقت اب قریب آ گیا ہے۔ آپ کی وہ خواہش بھی پوری ہو گی جو عرصہء دراز سے نہیں ہوئی تھی۔ اور گھر میں بھی جس ٹنشن کا سامنا تھا، وہ بھی ختم ہو گی۔ بس آپ اپنے دماغ کو صاف رکھیں، اس میں کسی بھی قسم کا فتور آپ کے لئے مشکل پیدا کر سکتا ہے، جو کام اور چیز آپ کے لئے بہتر ہے اﷲ پاک یقیناً وہ آپ کے سامنے خودبخود لے آئیں گے۔
قوس
پردۂ غیب سے آسانیاں ملنے والا ستارہ بحکم اﷲ ان دنوں آپ کے زائچے میں آ گیا ہے، اس کا اندازہ آپ کو خودبخود ہونا شروع ہو جائے گا۔ یہ ہفتہ آپ کی زندگی میں اہم تبدیلیاں لا رہا ہے۔جو رکاوٹوں کو دور کرے گا ،غلط کام سیدھا کرنے میں ان شاء اﷲ حیران کن طریقے سے مدد بھی کرے گا اور بلاک رقم کی واپسی میں بھی آپ کو خوشخبریاں دلائے گا۔ ہر حال میں اﷲ خوشیاں ہی دے رہا ہے۔
جدی
سازشیں کرنے والے خودبخود بھاگ جائیں گے، آپ کے راستے صاف ہو رہے ہیں، اس وقت مالی معاملات تیزی سے بہتر ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ اب جو بھی آفر ملے، اس کو فوری طور پر قبول کر لیں ۔آج ملنے والی خبر کی حقیقت کو جاننے کی کوشش بھی کریں، پھر اس طرف جائیں ،اولاد کے ہر معاملے پر گہری نظر رکھیں، ان کی سرگرمیاں خاص طور پر آپ کی نظروں میں رہنی چاہئیں، یہ بے حد ضروری ہے۔
دلو
روزگار کا سلسلہ بے حد اچھا ہونے کے واضح امکانات روشن ہیں، اس وقت اس میں جس قدر سرمایہ کاری کریں گے، وہ بہتر رہے گی اور جہاں جہاں رقم بلاک ہو گی، اس کی واپسی کے امکانات بھی روشن ہیں، جو لوگ تعلیمی حوالے سے پریشان ہیں، ان کے لئے اب آسانیاں پیدا ہوں گی۔ اس ہفتے خواہشمند افراد کے رشتے کی بات بھی طے ہو سکے گی اور جن کو ضرورت کے تحت پیسہ چاہئے، وہ بھی ملے گا۔
حوت
ان دنوں آپ کو سب سے زیادہ خیال اپنی عزت کا رکھنا ہے ،جس شخص سے بھی دوستی کریں اس کو گھر سے باہر ہی رکھیں۔ جو لوگ فون پر دوستیاں کر رہے ہیں، وہ اپنے ساتھ ظلم کر رہے ہیں، ان کا راز کھل جائے گا اور شرمندگی کے ساتھ ساتھ لڑائی جھگڑے کا بھی اندیشہ رہے گا۔ جو لوگ کسی بھی نئے کام کی تلاش میں ہیں، ان کے لئے ان شاء اﷲ یہ ہفتہ آسانیاں لے کر نمودار ہو رہا ہے۔

آج کا دن کیسا

آج کا دن کیسا

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں