عمر شریف امریکہ ویزا 51

ائیر ایمبولینس نہ ملنے سے عمرشریف کی امریکہ روانگی تاخیر کا شکار

Spread the love

ائیر ایمبولینس عمرشریف

کراچی (صرف اردو آن لائن نیوز) معروف کامیڈین و اداکار عمر شریف کو علاج کیلئے امریکا منتقل کرنے کیلئے ایئر ایمولنس کے معاملے پر سول ایوی ایشن اتھارٹی(سی اے اے) اور حکومتِ سندھ کے بیان میں تضاد سامنے آگیا۔

ذرائع سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ سی اے اے کو تاحال ایئر ایمبولنس کی درخواست موصول نہیں ہوئی، ایئر ایمبولنس کی درخواست کے لیے سی اے اے کو انتظار ہے۔ذ

رائع کا کہنا ہے کہ درخواست ملنے پر سی اے اے کا ایئر ٹرانسپورٹ ڈائریکٹوریٹ کلیئرنس جاری کرے گا ۔دوسری جانب ترجمان سندھ حکومت اور ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ عمر شریف کی فیملی کے ویزوں کا معاملہ حل ہو گیا۔

مرتضی وہاب نے خصوصی گفتگو میں کہا کہ امکان ہے کہ 24 سے 36 گھنٹوں میں عمر شریف کو لینے ایئر ایمبولنس پہنچ جائے گی۔مرتضی وہاب نے کہا کہ عمر شریف کے اہل خانہ کی خواہش کے مطابق تمام اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایئر ایمبولنس کے حصول سے متعلق دستاویزات مکمل کی جارہی ہیں۔

۔انہوں نے کہا کہ ایئر ایمبولنس کے حصول سے متعلق دستاویزات مکمل کی جارہی ہیں۔

ائیر ایمبولینس عمرشریف

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں