دورہ ملتوی کرنے کی 37

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کی جانب سے دورہ ملتوی کرنے کی استدعا کی گئی

Spread the love

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم جیسنڈرا آر ڈن نے وزیر اعظم عمران

خان سے ازحد احتیاط کی پالیسی کے پیش نظر نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کا دورہ ملتوی کرنے کی استدعا

کی ۔ وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات فواد چوہدری کے مطابق جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان نے

نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم سے رابطہ کیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے بتایا کہ وزیراعظم نے یقین دلایا

کہ پاکستان میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو فول پروف سیکیورٹی میسر ہے اور پی سی بی کے مطابق خود

نیوزی لینڈ کی سیکیورٹی نے پاکستان کے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔چوہدری

فواد حسین نے کہاکہ ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز دنیا کے بہترین انٹیلی جنس سسٹمز میں شامل ہیں،اور

ان کی رائے میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کو کسی قسم کے خطرہ نہیں ہے،تاہم نیوزی لینڈ کی وزیر اعظم

نے ازحد احتیاط کی پالیسی کے پیش نظر دورہ ملتوی کرنے کی استدعا کی۔تاہم نیوزی لینڈ کی وزیر

اعظم نے ازحد احتیاط کی پالیسی کے پیش نظر دورہ ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں