عمر شریف امریکہ ویزا 47

عمر شریف کو بیرون ملک علاج کیلیے امریکہ کا ویزا جاری ہو گیا

Spread the love

عمر شریف امریکہ ویزا

لاہور (صرف اردو آن لائن نیوز) لیجنڈ کامیڈین عمر شریف کو ویزا جاری کر دیا گیا۔امریکی

سفارتخانے نے عمر شریف کو علالت کے باعث انٹرویو سے استشنیٰ دیاتھا۔حکومت سندھ نے عمر

شریف کے لئے ائیر ایمبولینس کا انتظام کیاہے۔ اس سلسلے میں چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول

بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ اور ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے

یقین دہانی کروائی۔نجی ٹی وی چینل سے بات کرتے ہوئے عمر شریف کی اہلیہ زریں نے کہا کہ عمر

شریف کو علاج کے لیے امریکی دارالحکومت واشنگٹن لے جایا جائے گا۔دوسری جانب امریکہ میں

عمرشریف کے ڈاکٹر طارق شہاب کا کہنا ہے کہ عمر شریف کے علاج میں ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔

دوران گفتگو عمر شریف کی اہلیہ کی جانب سے عوام سے دعا کی بھی اپیل کی گئی جبکہ عمر

شریف کے بیٹے جواد عمر نے والد کے لئے دعا گو تمام افراد کا شکریہ بھی ادا کیا۔ گذشتہ روز

سوشل میڈیا پر جاری پوسٹ میں زریں غزل کی جانب سے چند گھنٹوں قبل ایک پوسٹ شئیر کی گئی

جس میں اہلیہ عمر شریف نے مداحوں سمیت حکومتی وزراء کا شکریہ اداکرتے ہوئے لکھا کہ اچھی

خبر یہ ہے کہ عمر شریف کی طبیعت بہتر ہے اور وہ ائیر ایمبولنس میں سفر کرنے کے قابل ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے بتایا کہ عمر شریف اور ان کے اہلخانہ کو امریکہ

کے ویزے ایشو ہو گئے ہیں۔ اب وہ جلد اپنے علاج کے لئے امریکہ روانہ ہوں گے۔ان کے اہلخانہ نے

اس تمام پراسس میں تعاون پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم

دعاگو ہیں کہ اﷲ تعالی عمر شریف صاحب کو جلد صحتیاب کرے۔ انہوں نے کہا ہے کہ علاج پر آنے

والے تمام اخراجات حکومت سندھ برداشت کرے گی، جبکہ وفاقی حکومت کی جانب سے ویزوں کے

حصول میں مدد فراہم کی گئی ہے۔

عمر شریف امریکہ ویزا

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں