عثمان بزدار چوہدری سرور 35

عثمان بزدار نے عوامی شکایات پر متعدد افسران کو معطل کردیا

Spread the love

عثمان بزدار افسران معطل

سیالکوٹ ،لاہور (صرف اردو آن لائن نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے سمبڑیال اور

سیالکوٹ کا ساڑھے تین گھنٹے طویل دورہ کر کے پبلک سروسز فراہم کرنے والے مختلف اداروں

اور محکموں کا وزٹ کیااور فرائض سے غفلت برتنے، عوامی شکایات اور خراب کارکردگی پر 15

افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا-وزیر اعلی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال کو عہدے سے ہٹا دیا

گیا-، میڈیکل سپرنٹنڈنٹ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمبڑیال،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ سمبڑیال،چیف

آفیسر تحصیل کارپوریشن سیالکوٹ،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر سیالکوٹ اور ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر

سیالکوٹ کو معطل کر دیا گیا- ایکسین آبپاشی مرالہ سب ڈویڑن، ڈی ایس پی ڈسکہ اور ڈی ایس پی

ٹریفک سیالکوٹ کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا- سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ

ویمن ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ،چیف آفیسر سمبڑیال،چیف آفیسرپسرور، چیف آفیسر ڈسکہ اور سب

رجسٹرار رورل سیالکوٹ بھی معطل کر دیئے گئے-وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے سمبڑیال اور سیالکوٹ

میں شہری سہولتو ں کی بہتری کیلئے فوری اقدامات کا اعلان کرتے ہوئے مبڑیال روڈ کی تعمیر و

مرمت اور12کلو میٹر طویل سب لائن سیالکوٹ سے سمبڑیال تک سٹرک کی ری کارپٹنگ کی

منظوری دے دی- وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمبڑیال میں علاج معالجے کی

سہولتوں کو بہتر بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سمبڑیال تک رسائی

کیلئے نیا راستہ بنائیں گے۔نئے راستے کیلئے لینڈ ایکوزیشن کی جائے گی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے

ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کو لینڈ ایکوزیشن کا کام جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی-وزیر اعلی عثمان بزدار

نے کہا کہ ڈسکہ سمبڑیال روڈ کی تعمیر ومرمت کیلئے فوری بقایا فنڈز مہیا کئے جائیں گے۔شہاب

پورہ پل کی تعمیرجلد سے جلد مکمل کی جائے گی۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے پل کی تعمیر کیلئے 20

کروڑ روپے کے فنڈ کے اجراء کا اعلان کرتے ہوئے ایم ڈی نیسپاک کو پیسک کے منصوبے کو

فاسٹ ٹریک پر مکمل کرنے کی ہدایت کی – وزیر اعلی عثمان بزدار نے ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ میں

خواتین قیدیوں کے معاملات پر سخت نوٹس لیتے ہوئے جیل سپرنٹنڈنٹ اور اسسٹنٹ جیل سپرنٹنڈنٹ

ویمن کی سرزنش کی -وزیراعلیٰ عثمان بزدار ڈسٹرکٹ جیل سیالکوٹ کے معاملات میں بدانتظامی پر

سخت برہم ہوئے – انہو ں نے جیل میں قیدیوں کیلئے سہولتیں بہتر بنانے کی ہدایت کی – وزیراعلیٰ

عثمان بزدار نے سیالکوٹ شہر میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے بڑے پیمانے پر آپریشن کا حکم دیا

اور کہا کہ ضلع سیالکوٹ میں لینڈ ریکارڈ سینٹر ز سے مافیا کا قلع قمع کیا جائے گا۔وزیراعلیٰ عثمان

بزدارنے ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ کو تجاوزات اور مافیا کے خاتمے کیلئے بلاامتیاز کریک ڈاؤن کا حکم

دیا -وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے نالوں کی صفائی کیلئے ہدایات بھی جاری کیں اورایکسائز اینڈٹیکسیشن

آفس میں پراپرٹی ٹیکس کے معاملات میں شفافیت لانے کا حکم دیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے

پراپرٹی ٹیکس کے معاملات کی انکوائری کیلئے سیکرٹری ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کو انکوائری افسر

مقرر کر دیا-وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ایئرپورٹ سے سمبڑیال چوک تک سڑک کی تعمیر کی

منظوری دے دی-سیالکوٹ شہر کی خوبصورتی کیلئے ڈپٹی کمشنر کو ہدایات جاری کیں -وزیراعلیٰ

عثمان بزدار ڈپٹی کمشنر آفس میں آنے والے لوگو ں کے پاس جا کر فرداً فرداً ان کے مسائل پوچھے

اور موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ہدایات دیں -وزیراعلیٰ عثمان بزدارنے سیالکوٹ شہر میں لاء اینڈ آرڈر

کی صورتحال بہتر بنانے کیلئے ہدایات بھی دیں اورشہر میں جاری ترقیاتی کامو ں کو مقررہ مدت میں

مکمل کرنے کا حکم دیا- صوبائی وزراء محمد اخلاق، فیاض الحسن چوہان، رکن پنجاب اسمبلی احسن

سلیم بریار بھی اس موقع پر موجود تھے-قبل ازیں وزیراعلیٰ عثمان بزدار آج لاہور سے اچانک

سمبڑیال پہنچ گئے اور تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہسپتال کے

انتظامات اور مریضوں کو فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مریضوں اور

تیمارداروں سے بات چیت کی اور انتظامات کے بارے میں دریافت کیا۔ وزیراعلیٰ سے ہسپتال میں

موجود ایک مریض کی خواتین تیمارداروں نے لڑائی جھگڑے کے کیس میں دادرسی کی درخواست

کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے خواتین کو دادرسی اور میرٹ کی یقین دہانی کرائی اور فوری طور پر

ڈی پی او سیالکوٹ کو طلب کرکے میرٹ کے مطابق خواتین کی دادرسی کا حکم دیا۔ وزیراعلیٰ عثمان

بزدارنے ڈاکٹروں سے بھی بات چیت کی اور انہیں مریضوں کے ساتھ حسن سلوک کی ہدایت کرتے

ہوئے کہا کہ مریضوں کے ساتھ اچھا سلوک ڈاکٹروں کا شیوہ ہونا چاہیئے اور ڈاکٹروں کو انسانیت کی

خدمت کے عزم پر عمل کرنا چاہیئے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ہسپتال میں علاج معالجے کی

سہولتوں کو مزید بہتر بنانے کی بھی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال

سمبڑیال کا دورہ کرنے کے بعد تحصیل کمپلیکس سمبڑیال پہنچے اور اراضی ریکارڈ سینٹر کا دورہ

کرکے ا راضی ریکارڈ کی فراہمی کے عمل کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اراضی ریکارڈ

سینٹر پر موجودلوگوں سے گفتگو کی اور اراضی ریکارڈ سینٹر سے متعلق شکایات اور تجاویز سنیں۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اراضی ریکارڈ سینٹر میں فرد ملکیت کے اجراء میں تاخیر کی شکایت کا

نوٹس لیتے ہوئے فرد ملکیت کا اجراء جلدازجلد کرنے کا حکم دیا اور اراضی ریکارڈ سینٹر میں

موجود لوگوں کی شکایات پر فوری کارروائی کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب

میں عوام کی سہولت کیلئے 850 دیہی مراکز مال سروسز فراہم کر رہے ہیں۔پنجاب میں 8 ہزار سے

زائد اراضی ریکارڈ سینٹر قائم کریں گے۔

عثمان بزدار افسران معطل

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں