آج کا دن 47

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن کیسا

حمل
آج کل آپ ضرورت سے زیادہ شکی مزاج ہو گئے ہیں۔ ہر بات کو شک کے دائرے میں لے کر آتے ہیں جو سخت نقصان دہ بات ہے۔ اس سے بہت خرابی آ سکتی ہے۔ بُرے خیالات سے دور رہیں۔


ثور
روزگار کا خانہ بڑے اچھے انداز سے بحکم اﷲ بہتر ہو رہا ہے۔ آپ کو اگر اس معاملے میں مشکلات کا سامنا ہے تو بڑی خوشخبری ملے گی اور کاروباری حضرات بھی خاطر خواہ بہتری حاصل کر سکیں گے۔


جوزہ
ان دنوں آپ کافی حد تک ٹھیک سمت سفر کررہے ہیں۔ امید تو بہت ہے کہ آپ کو اب اپنے معاملات میں بہتری ملے گی اور مخالفین سے بھی ان شاء اﷲ نجات مل جائے گی۔


سرطان
زائچہ پاور فل ہے۔ آپ کو کسی بات سے بھی گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ آپ جس کام میں چاہے تو ہاتھ ڈال سکتے ہیں۔ آج ایک اہم خبر بھی مستقبل کے حوالے سے ملنے کی امید ہے۔


اسد
جعلی پیر فقیروں کے چکروں میں مت پڑیں۔ اﷲ پاک پر بھروسہ کریں۔ اپنے اندر کو صاف کرکے سچے دل سے اس کوپکاریں وہ آپ کی ساری مشکلات ضرور دور فرمائے گا، ان شاء اﷲ۔


سنبلہ
بچوں پر نظر رکھنے کا خاص مشورہ دیا جا رہا ہے۔ لاپرواہی مستقبل کے خطرے کی نشاندہی کر رہی ہے۔ آج مالی طور پر زائچہ بہتری ظاہر کر رہا ہے۔ اس لئے کام پر توجہ ضروری ہے۔


میزان
روحانی طور پر جس قدر ممکن ہو بہتری لایں۔ یہ ضروری ہے۔ آپ کو چونکہ اپنے معاملات میں کافی پریشانی کا سامنا ہے۔ روحانی قوت کام کرے گی تو ہی مسئلے حل ہوں گے۔

عقرب
آج کافی حد تک زائچہ کھل گیا ہے۔ امید تو بہت ہے کہ اب تیزی سے بہتری کی جانب جائیں گے اور آج خاص طور پر جس کام میں ہاتھ ڈالیں گے وہ ہو جانے کی امید ہے۔


قوس
صورت حال آج بھی کافی کمزور ہے۔ سمجھ میں نہیں آ رہا کہ زائچہ کیوں مسلسل بلاک جا رہا ہے۔ اس وقت تو صرف صدقے دینے کا مشورہ ہے اور غیر ضروری کاموں میں ہاتھ نہ ڈالیں۔


جدی
عطارد آج شام تک زائچے میں آجائے گا۔ اس کے بعد مالی معاملات میں خاطر خواہ بہتری آنا شروع ہو جائے گی۔ جو لوگ اس حوالے سے پریشان تھے۔ وہ جلد خوشخبری سن لیں گے۔


دلو
حالات میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے۔ آپ کو اب مناسب پلاننگ کر لینی چاہیے تاکہ ان اچھے حالات سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔ آج کا دن بہت سے معاملات میں ان شاء اﷲ بہتری دے گا۔


حوت
جو لوگ کسی بھی ایسی الجھن میں گرفتار ہیں، جس سے نکلنا ان کو مشکل نظر آتا ہے تو آج وہ پھر قدرت کا کمال دیکھیں گے۔ حالات غیر متوقع طور پر اب ان کے حق میں جا رہے ہیں۔

آج کا دن کیسا

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں