چیک پوسٹ مسلح دہشتگردوں 28

جنوبی وزیرستان میں آپریشن ، 5 دہشت گرد ہلاک ،سیکیورٹی فورسز کے 7جوان شہید

Spread the love

جنوبی وزیرستان میں آپریشن

راولپنڈی (صرف اردو آن لائن نیوز) جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے 7 جوان شہید ہو گئے۔ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد بھی مارے گئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر آسمان منزا میں آپریشن کیا ۔

سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، فائرنگ کے تبادلے کے دوران پاک فوج کے 7 جوان شہید ہو گئے جبکہ 5 دہشتگرد بھی ہلاک ہو گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت گردوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے۔دریں اثنا وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف آپریشن جاری رکھیں گے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ دہشت گردوں کے خلاف سکیورٹی آپریشن ہوا۔

شیخ رشید نے دوران آپریشن پاک فوج کے جوانوں کی شہادت کی اطلاع پر غم کا اظہار کیا۔انہوں نے لکھا کہ وطن کی خاطر جان قربان کرنے والے پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں،

وطن کی خاطرجان دینے والوں پر پوری قوم کو ناز ہے، دہشت گردوں کیخلاف آپریشن جاری رکھیں گے۔


ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں