21

وفاقی کابینہ، ارکان پارلیمینٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی سمری مسترد

Spread the love

وفاقی کابینہ کی تنخواہوں

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) وفاقی کابینہ نے ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی

سمری مسترد کر دی۔ ارکان پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں 10 فیصد ایڈہاک الاؤنس دینے کی سمری

بھیجی گئی تھی۔ اسپیکر، ڈپٹی اسپیکر،چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی تنخواہوں میں اضافے کی

بھی تجویز تھی۔وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا کر بریفنگ دیتے

ہوئے بتایا کہ کابینہ نے اراکین پارلیمنٹ کی تنخواہوں میں اضافہ مسترد کر دیا، ارکان پارلیمنٹ کی

تنخواہیں بڑھانے کی سمری مسترد کرنے کا فیصلہ کفایت شعاری اقدامات کا حصہ ہے، کفایت شعاری

مہم کے تحت وزیراعظم ہاؤس اور پارلیمنٹ ہاؤس میں بچت کی گئی وزیر اعظم عمران خان کی

سربراہی میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں 14 نکاتی ایجنڈا پر غور کیا گیا۔ اجلاس کے دوران

20 ریگولیٹری اتھارٹیز کے چیئرمین اور ارکان کے معاوضوں پر رپورٹ پیش کی گئی، نئی رویت

ہلال کمیٹی کے لیے قانون سازی، ہیوی کمرشل گاڑیوں پر ایڈیشنل کسٹم ڈیوٹیز میں کمی، پینل

سرچارج کے خاتمے ، ایف بی آر ڈیٹا پر سائبر حملے کے تناظر میں آپریشنل ایمرجنسی کے نفاذ اور

دیامر بھاشا ڈویلپمنٹ کمپنی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی منظوری کا معاملہ بھی زیر

غور آیا۔ اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ ایف بی آرکاڈیٹاہیک کیاگیا،زیادہ

ترڈیٹامحفوظ رہا، پاکستان میں اگلے سال فائیوجی لانچ کردیں گے، دوردرازعلاقوں میں مواصلاتی

نظام رائج کرناوزیراعظم کاعزم ہے، کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلے میں ترمیم کی اجازت

دیدی ہے، اپوزیشن جہاں بھی الیکشن ہارتی ہے توکہتی ہے دھاندلی ہوئی ، ن لیگ کے رہنما

الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے متعلق قانونی ترمیم متنازعہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

فوادچوہدری نے کہا کہ فوجداری قانون میں اصلاحات کی جارہی ہیں ، ٹیلی کام سیکٹر میں ترقی سے

متعلق امور پر بات ہوئی ہے ، وزارت سائنس وٹیکنالوجی نیای وی ایم پربریفنگ دی۔ وفاقی

وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا کہ دوردرازعلاقوں میں مواصلاتی نظام رائج کرناوزیراعظم

کاعزم ہے ، ایف بی آرنے ڈیٹامحفوظ بنانے کیلئے مختلف کمپنیوں کی خدمات لی ہیں ، بڑی گاڑیوں

کی کسٹم ڈیوٹی ہٹائی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے فیصلے میں ترمیم

کی اجازت دیدی ہے ، رواں سال پاکستان کی ویب سائٹ پر10لاکھ حملے ہوچکے ، جامع

سائبرسیکورٹی نظام پرکام کررہے ہیں۔ اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے پریس

کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نے پوری طرح الیکشن کے طریقہ کار کا جائزہ لیا ہے ، چیف

الیکشن کمشنر نوازشریف سے قریبی رابطے میں رہے ہیں۔ انہوں نے کہا تھا کہ جوڈیشل کمیشن نے

الیکشن کمیشن کے طریقہ کار اور کردار پر بھی خاصی بات کی ، ہم نے پوری طرح الیکشن کے

طریقہ کار جائزہ لیا ہے ، انتخابی اصلاحات کا مسودہ پارلیمان میں لے کر گئے ، اپوزیشن کو بھی

مذاکرات کی دعوت دی۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا تھا کہ اپوزیشن جہاں بھی الیکشن

ہارتی ہے توکہتی ہے دھاندلی ہوئی ، ن لیگ کے رہنما الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال سے

متعلق قانونی ترمیم متنازع بنانے کی کوشش کررہے ہیں ، جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں

انتخابی اصلاحات سے متعلق کمیشن بھی بنا۔ فواد چوہدری نے کہا تھا کہ الیکشن کمیشن تنازعات کی

زد میں رہتا ہے ، 2013 میں عمران خان نے نوازشریف سے 4حلقے کھولنے کا کہا تھا ، الیکشن

کمیشن اس وقت اپوزیشن کا ہیڈ کوارٹر بن گیا ہے ، شاہد خاقان سارے معاملے کو متنازعہ بنا رہے

ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑی گاڑیوں کی کسٹم ڈیوٹی بنائی جا رہی ہے جس سے قیمتوں میں کمی آئے

گی، قائداعظم فاؤنڈیشن کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

وفاقی کابینہ کی تنخواہوں

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں