کورونا کیسز دوبارہ بڑھنے 28

کورونا کے وار جاری ،مزید 67 اموات، مثبت کیسز کی شرح5.62 فیصد

Spread the love

مثبت کیسز کی شرح

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) پاکستان میں عالمی وباء کورونا کے باعث گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 67 افراد انتقال کر گئے اور 2988 نئے مریض بھی سامنے آئے۔پاکستان میں کورونا کے اعداد و شمار بتانیوالی ویب سائٹ (covid.gov.pk) کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 53158 ٹیسٹ کیے گئے جس میں سے 2988 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو ئی جبکہ وائرس سے مزید 67 افراد انتقال کر گئے۔

سرکاری پورٹل کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح 5.62 فیصد رہی۔این سی او سی کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کی تعداد 26787 جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 12 لاکھ 7 ہزار 508 تک پہنچ چکی ہے۔

اس کے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 3391 افراد کوورنا سے صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد ملک میں وبا سے شفایاب ہونیوالے افراد کی تعداد 10 لاکھ 90 ہزار 176 ہو گئی ہے جبکہ ملک میں فعال کیسز کی تعداد 90545 ہو گئی ہے۔

ادھرنیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی اوسی) نے کہا ہے کہ تمام اہل پاکستانی اپنی ویکسی نیشن جلد از جلد مکمل کروائیں۔ پیر کو این سی او سی کے مطابق تمام اہل افراد دوسری خوراک بھی لگوائیں، پرُ ہجوم جگہوں پر بلاوجہ جانے سے پر ہیز کریں، ماسک کا استعمال اور سماجی فاصلہ برقرار رکھیں کورونا کیخلاف جنگ میں حکومت کا ساتھ دیں۔

مثبت کیسز کی شرح

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں