آج کا دن 59

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

استخارے کے بغیر بالکل بھی نہ چلیں۔ آپ ذاتی کسی غلطی کا شکار ہیں، جس کی وجہ سے آگے بڑھ نہیں پا رہے اور مسلسل رکاوٹوں اور پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔اگر استخارے میں مشکل ہے تو پھر سچے دل سے اللہ پاک سے توبہ کریں اور اس کا ذکر سارا دن زبان پر جاری رہے تو حالات بہتر ہو جائیں گے۔ وہ رحمن اور رحیم ہے، ان شاءاللہ آپ کو پریشانیوں سے نکال دے گا۔ آپ ایک بار اس کو پکار کر تو دیکھیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

بدنظری کی کیفیت ابھی برقرار ہے۔ اس انجانی بدنظری نے بہت سے معاملات کو خراب کرکے رکھ دیا ہے۔ آپ سورة قلم کی آخری دو آیات کی صبح و شام تلاوت کریں اور اپنے گھر کے دستر خوان کو وسیع کریں جس قدر لوگ کھانا کھائیں گے، اتنا ہی فائدہ ہوگا۔ یہ دن اچھے ہیں۔ اب جلدی سے بدنظری سے چھٹکارا پا لیں گے تو ان خوبصورت دنوں سے ان شاءاللہ بہت کچھ حاصل کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

زحل ان دنوں پوری شدت سے آپ کے زائچے میں بیٹھا ہوا ہے اور آپ بلاوجہ کی مشکلات میں جکڑے ہوئے ہیں۔ آپ کو اس کے نکلنے کا مزید پانچ یوم انتظار کرنا ہوگا۔ یہ جب زائچہ سے نکل جائے گا تو آپ تیزی سے پریشانیوں سے نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔ فی الحال اپنا صدقہ دیں۔ دو بھوکوں، غریبوں کو کھانا کھلائیں اور یاحی یا قیوم کا ورد اگر زبان پر جاری رہے تو آپ کے لئے بڑی کامیابی ہوگی۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

عرصہءدراز سے روزگار کے حوالے سے پریشان حال لوگ اب ان شاءاللہ جلد اپنے حوالے سے خوشخبری سنیں گے۔ امید ہے کہ تیزی سے بہتری کا سامنا رہے گا اور جس قدر پریشانیاں مشکلات تنگ کر رہی تھیں وہ سب ختم ہو جائیں گے جو لوگ بیمار ہیں، ان شاءاللہ شفاءیاب ہوں گے، جن کو بندش وغیرہ کا سامنا تھا، وہ اس سے نجات حاصل کر لیں گے اور جن افراد نے رشتہ وغیرہ طے کرنا ہے، ان کے لئے اب آسانیاں ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

مشتری جب تک زائچے میں بیٹھا رہے گا۔ آپ کو تقریباً ہر معاملے میں بحکم اللہ بہتریاں ملتی رہیں گی۔ یہ عزت، دولت، شہرت جیسے امور میں زبردست قسم کی آسانیاں اور خوشیاں دیتا ہے۔ بحکم اللہ آپ جلد ہی بہت کچھ حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے جو لوگ اپنی جگہ میں تبدیلی چاہتے ہیں۔ وہ پیش قدمی کر سکتے ہیں۔ اس وقت ستاروں کی پوزیشن مکمل طور پر ان کا ساتھ دے گی۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

بندش، نحوست اور دیگر اثرات کا بحکم اللہ خاتمہ ہو چکا ہے۔ آپ جس بھی سلسلے میں پریشان تھے۔ وہ پریشانیاں ختم ہو جائیں گی اور آپ اپنے مقاصد کی جانب جلد ہی سفر شروع کر دیں گے جو لوگ اپنی مرضی کی جگہ شادی کرنا چاہتے ہیں وہ صرف جائز اور سیدھا راستہ اختیار کریں۔ امید ہے کہ اپنی مراد پا لیں گے۔ ضرورت کے تحت رقم کا حصول آسان ہوتا دکھائی دے رہا ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ کو کسی سے ڈرنے کی ضرورت نہیںہے۔ جو شخص وجہ پریشانی بنا ہوا تھا۔ وہ خود بخود بھاگ جائے گا اور آپ خطرے والی صورت حال سے نکل آئیں گے۔ اس وقت تبدیلی والا ستارہ بھی زائچے میں آیا ہوا ہے۔ یہ کافی معاملے میں تبدیلی دے گا۔ آپ کو ذہنی طورپر اس کے لئے تیار رہنا ہوگا۔ ان دنوں پرائز بانڈ کی خریداری کا بھی مشورہ ہے۔ امید ہے آگے چل کر بڑے انعام کے ملنے کی خوشخبری ملے گی۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

کاروباری حضرات کو اب کافی عرصے کے بعد بہتری ملنے کی امید پیدا ہو گئی ہے۔ اب وہ رقم بھی واپس آ سکے گی۔ جس کی امید نہ تھی اور مالی پوزیشن تیزی سے تبدیل ہو کر آپ کے حق میں ہو جائے گی جو لوگ سفر کا ارادہ رکھتے ہیں۔ ان کو ابھی ناکامی ملے گی۔ البتہ عرصہءدراز سے اولاد کے خواہشمند افرادکو ان شاءاللہ ضرور خوشخبری ملے گی۔ اس وقت گھریلو ماحول میں جاری کشیدگی بھی کم ہونے کی امید ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

یاری دوستی گھر سے باہر ہی اچھی لگتی ہے۔ گھر کے اندر لائیں گے تو خرابی کا اندیشہ ہے اور روزگار کے لئے جو مواقع مل رہے ہیں، ان کو ہاتھ سے مت جانے دیں۔ قسمت بار بار ایسے مہربان نہیں ہوتی۔ اس ہفتے آپ کو اولاد کے مستقبل کے حوالے سے بھی اہم فیصلے کرنے ہیں اور وراثتی امور میں بھی خاص توجہ دے کر ان معاملات کو حل کرنا ہے جو لوگ بیماری کا شکار ہیں۔وہ اب ان شاءاللہ تیزی سے صحت یاب ہوں گے۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

آپ اللہ پاک پر بھروسہ بھی کرتے ہیں اور پھر ہر چھوٹی موٹی باتوں سے پریشان بھی ہو جاتے ہیں۔ اپنے آپ کو مضبوط کریں، مکمل توکل کے ساتھ چلیں گے تو ہی مشکلات سے نکل جانے میں کامیاب ہوں گے ۔اپنے اندر کی صفائی کرکے سچے دل سے اللہ کے حضور اپنے گناہوں کی معافی مانگیں۔ بند راستے ضرور کھل جائیں گے۔ اس ہفتے ویسے بھی آپ کو ،اپنے روحانی معاملات ٹھیک کرنے کا مشورہ ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ کے معاملات میں کسی جگہ گڑ بڑ کا اندیشہ ہے۔ اس معاملے کو گہری نظر سے دیکھنے کا مشورہ ہے۔ جہاں غلطی محسوس ہو رہی ہے۔ اس کو فوری طور پر ٹھیک کریں۔ ان دنوں زائچہ اچھی پوزیشن پر ہے۔ آپ کو اس اچھے وقت سے بھرپور فائدہ اٹھانا ہے۔ باقی تمام معاملات چھوڑ کر روزگار پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ روزگار کے لئے کی گئی محنت آپ کو تیزی سے بہتری کی جانب لے جائے گی۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

جو لوگ اپنی اولاد کے حوالے سے پریشان ہیں، وہ فکر مند نہ ہوں۔ جس مالک نے دی ہے وہی ان کا ذمہ دار بھی ہے۔ وہ ضرور آپ کےلئے آسان راستہ نکال دےگا۔ اس وقت تو روزگار کے حصول پر توجہ درکار ہے اور خانگی معاملات سے دور رہنے کا مشورہ ہے تاکہ اچھا وقت برباد نہ ہو جائے۔ کاروباری حضرات مزید سرمایہ کاری بھی کر سکتے ہیں اور جو رقم ڈوب چکی تھی، وہ بھی واپس مل سکتی ہے۔

آج کا دن کیسا، آج کا دن کیسا, آج کا دن کیسا

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں