اقوام متحدہ جوان شہید 36

اقوام متحدہ امن مشن میں خدمات انجام دیتے ہوئے پاک فوج کا جوان شہید

Spread the love

اقوام متحدہ جوان شہید

راولپنڈی (صرف اردو آن لائن نیوز) عالمی امن کی خاطر پاک فوج کے ایک اور جری سپوت نے جان

نچھاور کر دی۔ اقوام متحدہ امن مشن دارفور میں خدمات سرانجام دیتے ہوئے پاک فوج کے لانس

نائیک عادل جان شہید ہو گئے۔پاکستانی مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان

میں بتایا گیا ہے کہ اقوام متحدہ امن مشن میں خدمات انجام دیتے ہوئے لانس نائیک عادل جان جام

شہادت نوش کر گئے، وہ اقوام متحدہ مشن دارفور میں شہریوں کے تحفظ اور امداد فراہمی کے فرائض

سرانجام دے رہے تھے۔38 سالہ عادل جان کا پاکستان میں تعلق لکی مروت سے تھا۔ آئی ایس پی آر

کے مطابق اقوام متحدہ کے مختلف ممالک میں مشن کے دوران پاکستان نے عالمی امن اور استحکام

کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کیا ہے اور اب تک 161 پاکستانی افسر و جوان اپنی جانوں کے نذرانے پیش

کرچکے ہیں۔ اقوام متحدہ کے مختلف ممالک میں مشن کے دوران پاکستان نے عالمی امن اور استحکام

کیلئے بڑھ چڑھ کر کام کیا ہے اور اب تک 161 پاکستانی افسر و جوان اپنی جانوں کے نذرانے پیش

کرچکے ہیں۔

اقوام متحدہ جوان شہید

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں