نیوزی لینڈ پہلا چیمپیئن 46

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی 18 سال بعد پاکستان آمد

Spread the love

18 سال بعد پاکستان

اسلام آباد (صرف اردو آن لائن نیوز) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم 18 سال بعد ایک روزہ اور ٹی 20

سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان پہنچ گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم خصوصی

طیارے کے ذریعے ڈھاکا سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچی، جہاں سے انہیں انتہائی سیکیورٹی میں نجی

ہوٹل روانہ کردیا گیا۔طے شدہ پروگرام کے مطابق نیوزی لینڈ ٹیم ایک روز روم آئیسولیشن میں گزارے

گی، ہوٹل میں قیام کے دوران کیوی کھلاڑیوں اور آفیشلز کا کوویڈ ٹیسٹ ہوگا، رپورٹس منفی آنے کی

صورت میں انہیں پریکٹس کرنے کی اجازت ملے گی۔دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز

میں شامل تینوں میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے جب کہ ٹی

ٹوئنٹی سیریز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلی جائے گی۔پاکستان اور نیوزی لینڈ ون ڈے کرکٹ سیریز

کے لیے ٹکٹوں کی فروخت کا آغاز کردیا گیا ۔پاکستان اور نیوزی لینڈ ون ڈے کرکٹ سیریز کے تینوں

میچز پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔تینوں ون ڈے میچوں کی ٹکٹوں کی قیمت 1000 سے

2000 تک مختص کی گئی ہے۔

18 سال بعد پاکستان

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں