آج کا دن 32

آج کا دن کیسا رہے گا

Spread the love

آج کا دن کیسا

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

 کوئی بڑی خوشخبری ملنے کی امید ہے۔ آپ جس بھی شخص پر اعتبار کر رہے ہیں۔ وہ ٹھیک ہے۔ امید ہے کہ آپ کو فائدے دلانے میں مددگار ہوگا۔ بس صحت کا صدقہ ضرور دیں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

 کسی بھی اپنے کو ناراض مت کریں۔ ورنہ بعد میں آپ کو پچھتانا پڑے گا۔ آج کا دن اچھا ہے۔ صرف روزگار کے حوالے سے اس لئے زیادہ تر فوکس اس معاملے پر ہی رکھیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

 آج کا دن آپ کی صحت کا صدقہ مانگ رہا ہے اور غصہ قابو میں رکھنے کا مشورہ بھی دے رہا ہے۔ دوسروں کی باتیں اپنے سر سوار مت کریں۔ صرف اپنے کام سے کام رکھیں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

 آپ کے مخالفین آج کل اپنی پوری توجہ آپ پر لگائے بیٹھے ہوئے ہیں۔ آپ جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں سوچ سمجھ کر ڈالیں، ورنہ لینے کے دینے پڑ جائیں گے، پھر نہ کہنا خبر نہیں ہوئی۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

 اپنے آپ کو زیادہ مشقت میں مت ڈالیں۔ اللہ پاک پر بھروسہ رکھ کر چلیں، وہ آپ کی ساری مشکلات حل کر دے گا اور نہ ہونے سے بھی ہونا کرنا صرف اسی کا کام ہے۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

ایک بڑی ذمہ داری ملنے کا امکان۔ اخراجات کا توازن بھی بگڑ سکتا ہے اور آپ کی راہ میں وقتی رکاوٹ بھی ظاہر ہو رہی ہے۔ اس لئے صرف صدقے کا سہارا لیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

 آپ مسلسل نظر کا شکار ہیں۔ سورة قلم کی آخری دو آیات کو صبح و شام پڑھیں اور اپنی زبان بھی قابو میں رکھیں۔ یہ آپ کو کسی مشکل میں ڈال سکتی ہے۔ خاموشی بہترین حل ہے۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

 ایک دن ٹھیک رہتا ہے اور پھر دوسرا دن مشکل میں ڈال دیتا ہے۔ کسی جگہ تو کوئی گڑ بڑ ہے۔ آپ استخارے کی مدد لیں تاکہ اصل حقیقت معلوم ہو سکے۔ آج بس صدقہ دیں۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

 ملازمت پیشہ افراد کے لئے آج اچھا دن رہے گا۔ بعض تو چھٹی کریں گے اور بعض کو محنت کرنے کا بڑا پھل ملنے کی امید بھی ہے۔ آج گھریلو حالات بھی بہترین ہوتے نظر آتے ہیں۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

 جو لوگ پلاننگ کے ساتھ چلیں گے۔ آج ان کے لئے بہترین دن ثابت ہوگا اور امید ہے کہ آج آپ کا منصوبہ کامیاب ہو جائے گا۔ بس شرارتی قسم کے لوگوں سے دور رہنے کا مشورہ ہے۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

 ان دنوں مالی حالات بڑے اچھے جانے کی امید ہے۔ آپ کو جو بھی چانس ملے اس کو اپنے ہاتھوں سے مت جانے دیں اور جو بھی مشکل چند دنوں سے تنگ کر رہی تھی ختم ہو جائے گی۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

 صورت حال آج مکمل طور پر آپ کے حق میں ہے۔ آپ جو چاہ رہے ہیں۔ آج ویسا ہی ہوتا محسوس ہو رہا ہے۔ اس لئے بالکل بے فکر ہو کر قدم اٹھائیں کامیابی قدم چومے گی۔

آج کا دن کیسا

ڈاکٹر وحید قریشی بطور محقق

قارئین : ہماری کاوش پسند آئے تو شیئر ، اپڈیٹ رہنے کیلئے فالو کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں